کوئٹہ: کوئٹہ میں ہزاروں لوگوں کی جانیں بچانے والے بی ڈی ٹیم کے کمانڈر عبدالرزاق شہید کے اہلخانہ کو حکومت اور اپنے محکمے نے بے یارومددگار چھوڑ دیا۔ امدادی رقوم دینے کی بجائے شہید کی تنخواہ بھی بند کردی ۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ ،جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ،اکثر دوائی مارکیٹ سے غائب
کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں میں جان بچانے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں پچاس سے سو فیصد اضافہ کردیا گیا۔ بعض ادویات مارکیٹ سے غائب کردی گئیں تاکہ مصنوعی قلت پیدا کرکے ان کی قیمتیں بڑھانے کا جواز پیدا کیا جاسکے
بلوچستان یونیوسٹی میں فیسوں میں اضافے پر وائس چانسلر سے تحقیقات کی جائے،اراکین اسمبلی
کوئٹہ : بلوچستان صوبائی اسمبلی نے 21مارچ کوپنجاب یونیو رسٹی میں پشتون کلچر ڈے پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کی جانب سے حملہ کے خلاف دو الگ الگ تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلیں جبکہ غلام دستگیر بادینی کو مجلس قائمہ برائے مالیات ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن بورڈ آف ریونیو اور ٹرانسپورٹ کا رکن منتخب کرلیا
بلوچستان اسمبلی، ترقیاتی بجٹ کے فنڈز ریلیز نہ ہونے پر صوبائی وزراء اور اراکین پھٹ پڑے
کوئٹہ: صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی 2016-17کے ترقیاتی بجٹ کے فنڈز ریلیز نہ ہونے پر پھٹ پڑے ، اراکین صوبائی وزیر منصوبہ بندی حامد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موصوف ہمارے وزیر منصوبہ بندی ہے مگر ابھی ان کو اسکیمات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں،
کیچ، مردم شماری کے عملے کاکارکن اغواء
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے نامعلوم افراد نے مردم شماری عملے کے رکن کو اغواء کرلیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق کیچ کی تحصیل بلیدہ میں بٹ بلیدہ کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسکول ٹیچر محمد عمر ولد دل مراد کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیااور نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔
کیچ میں نامعلوم افراد کا ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا ۔ راکٹ گولے شہری آبادی میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کا پندرہ روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا
کوئٹہ: بلوچستان کے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان کا اغواء کے پندرہ روز بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔ محکمہ داخلہ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنادی۔ دو مشتبہ اغواء کاروں کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔
اسفند یار کاکڑ سمیت تین ملزمان کی ریمانڈ میں دو ہفتوں کی توسیع
کوئٹہ: کوئٹہ میں گندم خورد برد کیس میں گرفتارسابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ سمیت تین ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ میں دو ہفتوں کی توسیع کردی۔ سماعت کے بعد سابق صوبائی وزیر کے حامیوں نے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر عدالت کے باہر قیدیوں
آواران مسلح افراد کے حملے میں ایک اہلکارجاں بحق تین زخمی
کوئٹہ: آواران کے علاقے پیراندر کے قریب سکیورٹی فورسز کی چوکی اور قافلے پر نا معلوم افراد کی فائرنگ حملے میں ایک اہلکار جاں بحق تین اہلکار زخمی ہوئے
گوادر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق
کوئٹہ: گوادر میں مکان کی چھت گرنے سے دو بہنوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے سربندن کنگانی محلہ میں رہائش پذیر ماسٹر حاصل کے گھر کے ایک خستہ حال کمرے کی چھت گرگئی۔