
کوئٹہ: کوئٹہ میں ضلعی کچہری کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ اور چاقوؤں کے وار کرکے تین افراد کو زخمی کردیا۔ ملزمان پولیس کی موجودگی میں تشدد کرنے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس نے نوٹس لے لیا