
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحا ق بلوچ نے کہا ہے کہ خاران میں افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنانے کا عمل بلوچ عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے، افغان مہاجرین کی آبادکاری سے خاران کا پرامن ماحول متاثر ہورہا ہے، اس عمل کو روکنے کے لئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نیشنل پارٹی ہر فورم پر احتجاج کریگی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نیشنل پارٹی خاران کے ضلعی صدر سردار حبیب اللہ فقیر زئی، امان بلوچ اور بی ایس او پجار کی مرکزی کمیٹی کے رکن غنی حسرت بھی موجود تھے۔