
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں مزید بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ کی علی الصبح کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جو وقفے وقفے تک دوپہر تک جاری رہی۔