
کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئر مین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کتاب دوستی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں معاشی و قومی بحران کے حل کے لئے علمی بنیادوں پر سیاسی اصولوں کا تعین کیا جائے ، نوجوان نسل علم و ادب سے اپنی وابستگی کوبرقرار رکھتے ہوئے کتاب دوست تحریک کا حصہ بنے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز سراوان ہائوس کوئٹہ میں کتاب دوست تحریک کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد افضل رئیسانی نے بلوچستان پیس فورم کے سربراہ کو نادر ونایاب کتابوں کا عطیہ دیا۔