رواں سال نگو وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 12ہوگئی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو کی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی۔ رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی۔ ہسپتال حکام کے مطابق فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال شعبہ وبائی امراض میں رواں ہفتے کانگو کے شبے میں چار مریض لائے گئے جن میں سے ایک کی موت ہوگئی جبکہ تین زیر علاج ہے۔

کوئٹہ سانحہ کی جوڈیشل تحقیقات نہیں کرائی گئی تو وکلاء احتجاج کرینگے ،افتخار چوہدری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سول ہسپتال دھماکے میں غفلت برتنے پر چیف سیکرٹری بلوچستان،صوبائی سیکرٹری داخلہ ،صوبائی سیکرٹری صحت اور ہسپتال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں پاکستان ورکز کنفیڈریشن کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن جاری ،مزید13افراد گرفتار ،ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے مسمار

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: کوئٹہ میں کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق خروٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے کامبنگ آپریشن کیا گیاجس میں حساس اداروں، ایف سی اور پولیس کے تین سو سے زائد اہلکاروں مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

شہید وکیل کے جیب سے17لاکھ روپے کا چیک نکالنے والا وارڈ بوائے گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالے وکیل کے جیب سے چیک چوری کرکے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنیوالے اسپتال کے وارڈ بوائے کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے ساڑھے سترہ لاکھ روپے برآمد کرکے ان کے خلاف تھانہ بروری میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

براہمداغ بگٹی پر غداری کامقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچ علیحدگی پسند رہنماء ری پبلکن پارٹی براہمدغ بگٹی کے خلاف مقدمہ درج کر نے کیلئے کوئٹہ میں درخواست جمع کراد ی گئی۔درخواست پاکستان ورکرز پارٹی (نظریاتی ) چیئرمین خدائے دوست کاکڑ نے کوئٹہ کے پولیس تھا نہ سٹی میں جمع کرا ئی ۔ درخواست میں مؤقف اختیا رکیا گیا ہے

قلات،ہرنائی ،واشک اور کیچ میں فائرنگ سے10افراد قتل ، آواران میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد ہلاک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات ، ہرنائی ،واشک اور کیچ میں فائرنگ کرکے دو بھائیوں سمیت دس افراد کو قتل کردیا گیا۔لیویز کے مطابق پہلا واقعہ ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے علاقے درگ میں پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم مسلح افرادنے ہزار خان مری نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔

پشین ،باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار 6 افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں باراتیوں کی گاڑی خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ دولہا سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق حادثہ پشین کے علاقے بوستان میں کوئٹہ زیارت روڈ پر کلی ملک غلام محمد کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے لاہور جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے ٹوڈی کار کو کچل دیا۔

افغانستان باشندے کو شناختی کارڈجاری کرنے کے الزام میں نادرا کے دو افسران گرفتار

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: کوئٹہ میں افغان باشندے کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادراکے دو افسران سمیت تین ملزمان اور شناختی کارڈ کے حامل افغان باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع ملنے پرکوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر چھاپہ مار کر افغان باشندے حبیب اللہ اور ایجنٹ عزت اللہ کو رنگے گرفتار کرلیا۔

مودی کا بلوچستان سے متعلق بیان کیخلاف بلوچستان بھرمیں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں، بھارتی پرچم نذرآتش

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان سے متعلق بیان کے خلاف بلوچستان میں یوم احتجاج منایا گیا۔صوبے کے تیس سے زائد شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے بھارتی پرچم اور نریندر مودی کے پتلے نذر آتش کئے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر میں بھارتی جارحیت اور نریندر مودی کی جانب سے پاکستان سے متعلق ہرزہ سرائی کے خلاف بلوچستان کے عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کیخلاف نیب ریفرنس دائر

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: نیب نے نا جائز اثاثے بنانے پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے پرنسپل اسٹاف آفیسر عمران گچکی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا۔نیب ترجمان کے مطابق عمران گچگی پر الزام ہے کہ انہوں نے آمدن سے اٹھارہ کروڑ روپے پچاس لاکھ سے زائد مالیت کے ناجائز اثاثے بنارکھے ہیں ۔