کوئٹہ: ایف آئی اے نے غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں نادرا کے چار ملازمین اور ایک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے کا مطالبہ کردیا ناراض لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کیاجارہا ہے، اراکین اسمبلی
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں بھارتی مداخلت کے خلاف تحریک التواء قرارداد کی شکل میں منظور کرلی۔ ایوان نے بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیٹ ورک چاہ بہار میں مو جود ہے بلوچ علیحدگی پسندوں کو ممبئی لے جا کر سمندر میں تربیت دی گئی, بھوشن یادو کے انکشافات
کوئٹہ: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ایک ساتھی راکیش عرف رضوان اب بھی چاہ بہار میں موجود ہے اور را کا نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے جس پر پاکستان نے ایران کو قانونی مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایران میں را کی سرگرمیوں اور نیٹ ورک کی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا
کچھ لوگ دشمن کے بہکاوے میں آکر ہم سے دور چلے گئے ہیں غیروں کے کہنے پر اپنوں سے کوئی نہیں لڑتا واپس آجائیں، جنرل عامر ریاض
کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ ہمارے کچھ لوگ غیروں کا ہاتھ تھام کر اور ملک دشمن عناصر کے بہکاوے میں آکر ہم سے دور چلے گئے ہیں، غیروں کی باتوں میں آکر اپنوں سے نہیں
گرفتاری را آفسر پاکستان میں حسین مبارک پٹیل کے فرضی نام سے کام کر رہا تھا
کوئٹہ: بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ(RAW) کے حاضر سروس آفیسر کل بھوشن یادیو پاکستان میں حسین مبارک پٹیل کے فرضی نام سے کام کررہا تھا۔ گرفتار را آفیسر بھارتی شہر ممبئی کے علاقے سلور اوک
بھارتی خفیہ ادارے بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں پہلے بھی ملوث تھا‘جنرل سلیم نواز
کوئٹہ: سابق آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈسلیم نوازنے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ادارے بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں پہلے بھی ملوث تھا۔ بھارتی افسر کی گرفتاری سیکورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے
کوئٹہ‘ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم دوساتھیوں سمیت گرفتار
کوئٹہ: کوئٹہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث قصائی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق قصائی نے بکرا عید کے موقع پر طلائی زیورات کی موجودگی سے متعلق خواتین کی باتیں سن کر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا
بلوچستان سے ’’را‘‘کے افسر کی گرفتار چھوٹا معاملہ نہیں ،ناصر خان جنجوعہ
کوئٹہ: مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی افسر کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ بھارت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری مختلف واقعات میں3افراد جاں بحق
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ کوئٹہ اور ژوب میں دیواریں گرنے اور مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہرنائی میں ژالہ باری نے کھڑی فصلیں تباہ کردیں
مکران سے بھارتی خفیہ ادارے کا افسر گرفتار، علیحدگی پسندوں اور مذہبی شدت پسندوں سے رابطے میں تھا، سرفراز بگٹی
کوئٹہ: لوچستان میں حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسرکو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق گرفتار را افسر بلوچستان اور کراچی میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور شدت پسند گرہوں سے رابطے میں تھا۔تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔