وفاق کا سبسڈی دعویٰ غلط ہے بلوچستان کو ادائیگیوں کے باوجود کیسکو بجلی نہیں دے رہا ،اراکین اسمبلی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اراکین کیسکو اورواپڈا حکام پربرس پڑے نواب ثناء اللہ زہری نے کیسکوچیف و دیگر کواراکین اسمبلی کے خدشات اورتحفظات سننے اورانہیں بریفنگ دینے کیلئے 14جنوری کوطلب کرلیاپیر کے روز اسپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیددرانی کی زیرقیادت بلوچستان اسمبلی کااجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہواتووزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے نامزد کردہ رکن اسمبلی محمدخان لہڑی نے اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان

بلوچستان ،پولیو مہم آج سے شروع ہوگا ،انتظامات مکمل پاک فوج ایف سی اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہے ،ڈاکٹر سیف الرحمن

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان کے 30اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز آج(پیر) سے ہو رہا ہے۔ پولیو مہم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پولیو مہم کے دوران 2472616بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جبکہ 55ہزار افغان رفیوجیز بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

جیونی،کوسٹ گارڈ کے قافلے پر حملہ ،دواہلکار جاں بحق ،تین زخمی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادر میں بم حملے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکورٹی حکام کے

کوئٹہ میکانگی روڈ پر قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کامعمہ حل ہوگیا

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: کوئٹہ میں شہری کے قتل کے الزام میں ایس ایچ او سمیت دو پولیس افسران کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین روز قبل میکانگی روڈ پر تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے دوران

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہیں تھم سکا ،ایک اور واقعہ میں دو پولیس اہلکار جاں بحق

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعہ میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی دار الحکومت میں ایک ہفتے میں چار پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

اقتصادی راہداری کے مشرقی ومغربی روٹ پر یکساں سہولیات دی جائینگی ،احسن اقبال

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا منصوبہ ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔راہداری کے مشرقی اور مغربی روٹس پر یکساں سہولیات دی جائیں گی ۔

قلات ،بیلہ اور کیچ میں ٹریفک کے حادثات ،خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات، کیچ اور لسبیلہ میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق قلات کی تحصیل خالق آباد منگچر کے قریب سورو کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چودہ افراد زخمی ہوگئے۔ مسافر بس کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی جبکہ ٹرالر کوئٹہ سے کراچی جارہا تھا۔ زخمیوں کو مستونگ کے سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ایک اور حادثہ ضلع کیچ کے نواحی علاقے تجابان میں پیش آیا جہاں تربت سے کیلکور بالگتر جانے والی مسافر پک اپ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائیوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں10افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے حساس ادارے کے ساتھ ملکر خفیہ اطلع پر قلعہ سیف اللہ شہر کے قریب کارروائی کی ۔ کارروائی میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر شبہ ہے کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہوسکتا ہے ۔ ایک اور کارروائی ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں کی گئی جس کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتارافراد کے قبضے سے 2عدد تھری ناٹ تھری رائفل ،ایک عددکلاشنکوف، ایک عدد 7ایم ایم رائفل، ایک عدد پستول اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف ساخت کی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ اسی طرح قلات کے علاقے منگچر میں بھی ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی