کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیرآباد، خضدار ، مستونگ اور چمن میں ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق اور پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع نصیرآباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس تھانہ صدر کی حدود میں ربی کے قریب تیز رفتار پک اپ نمبر WAA240ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں تین سالہ بچی اور دو خواتین جاں بحق جبکہ دس افراد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں تین سالہ خورشیدہ دختر اللہ ڈنا ، اس کی والدہ ساراسکنہ چھتر ،بانل زوجہ لال خان سوریانی سکنہ مٹھری جبکہ زخمیوں میں دولی محمد،گل ذادی ،ماہ بی بی ،بلاول دیداراحمد،اللہ ڈنہ ،محمد بچل ،لطیفاں بی بی ،کجلہ خان اور گل نورشامل ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔لاشوں اور اورزخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچایا گیا۔ حادثے کی شکار ویگن بولان کے علاقے مٹھڑی سے ڈیرہ مراد جمالی جارہی تھی۔دریں اثناء بدھ کی صبح خضدار سے چالیس کلو میٹر دور تحصیل باغبانہ کے علاقے کورک میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی
کوئٹہ: وئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعہ میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگل کی شام تھانہ انڈسٹریل کی حدود میں سرکی روڈ پر پرانا سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں ڈرائی فروٹ کی دکان چلانے والے دو بھائیوں نوید احمد ولد غلام حیدر یوسفزئی اور جاوید احمد پر نامعلوم افراد نے فائر کھول دیا۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پچیس سالہ نوید احمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ جاوید احمد شدید زخمی ہوا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور پیدل ہی فرار ہوگئے۔ لاش اور زخمی کو سول اسپتال لایا گیا جہاں سے زخمی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ ایچ منتقل کیا گیا
کوئٹہ: گوادر چینی کمپنی کے لئے سونے کی چڑیا جبکہ پاکستان کیلئے معاشی طور پر خاطر خواہ کامیابی کا باعث بنتا دکھائی نہیں دے رہا گوادر پورٹ سے متعلق چینی کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں آمدنی کا 90فیصد چینی کمپنی کیلئے مختص جبکہ باقی صرف 10فیصد پاکستان کے حصے میں آئے گا جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کو گوادر پورٹ سے صرف 10کروڑ 80لاکھ روپے ہی مل سکے ہیں
کوئٹہ: کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔سرچ آپریشن کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔جبکہ سبزل روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ پر تھانہ کیچی بیگ کی حدود مین بی بی نانی زیارت کے قریب پیش آیا جہاں ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائر کھول دیا۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار عبدالعزیز ولد حاجی ملا بدل خان بڑیچ سکنہ پنجپائی کوئٹہ اور سپاہی سیف اللہ ولد نور محمد سکنہ سبی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناکے پر دو حوالداروں سمیت چار اہلکار وں کی ڈیوٹی تھی تاہم حملے کے وقت ناکے پر دو اہلکارموجود تھے ۔ تیسرا وقوعہ کے وقت ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا جبکہ چوتھا حملے کے وقت ناکے کے قریب واقع گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج کے لئے حاجت کیلئے گیا تھا۔
کوئٹہ: گوادر میں پانی کی قلت کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر میں پانی کی قلت فوری طورپر دور کی جائے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر حاجی ملک عبدالولی کاکڑ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغاحسن بلوچ ایڈووکیٹ،خواتین کی مرکزی سیکرٹری زینت شاہوانی ایڈووکیٹ،بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیرجالب بلوچ ،مرکزی رہنماء غلام نبی مری اوردیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پراہمیت کے حامل گوادر پورٹ تمام تربنیادی سہولیات سے محروم ہے ہمیں ایسی ترقی نہیں چاہئے جس میں ہمیں بنیادی سہولیات تک میسر نہ ہو گوادر کے عوام آج بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ،عوام پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں وہاں کے مکینوں کوجوپانی ملتاہے اس کے استعمال کرنے کی وجہ سے 80 فیصدلوگ مختلف بیماریوں کاشکارہوجاتے ہیں
کوئٹہ: الیکشن کمیشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ کیچ ضمنی الیکشن کے نتائج اکٹھے کرنے میں سکیورٹی صورتحال کے باعث دشواریوں کا سامنا ہے علاقہ دور دراز ہونے اور سکیورٹی صورتحال کی ابتری کے باعث تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تاحال صحیح اور مکمل طور پر موصول نہیں ہوسکے ہیں
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز اور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر پانچ راکٹ داغے گئے جبکہ سڑک کنارے نصب ایک بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کیچ میں بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست پی بی پچاس کیچ تھری پر ضمنی انتخاب کے موقع پر تمپ، دشت اور مند میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم اس کے باوجود مسلح افراد کی جانب سے موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا گیا۔
کوئٹہ : بلوچستان کے حلقہ پی بی 50کیچ کے 69پولنگ اسٹیشنوں میں سے 35پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی کواپنے مد مقابل امیدواروں لالا رشید ،میرمحمدعلی رند اوراکبرآسکانی پربرتری حاصل ہے ۔آخری اطلاعات تک 34پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں آسکے تھے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے حلقہ پی بی 50کیچ کے صوبائی اسمبلی کے نشست پرانتخابات کیلئے پولنگ 9بجے شروع ہوئی جوپانچ بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہی 5بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کی آمد کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہاآخری اطلاعا ت کے مطابق کل 69پولنگ اسٹیشنز میں سے 35پونگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے تھے جس کے مطابق نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی کو2400ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل تھی
کوئٹہ: سال2015ء کے دوران بھی بلوچستان دھماکوں سے گونجتا رہا‘بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں 66 افراد ہلاک جبکہ 292 زخمی ہوئے‘ مختلف واقعات میں129 افرادکی لاشیں برآمد ہوئی۔ بجلی کیکھمبوں‘ٹرینوں اور گیس پائپ لائنوں کو نشانہ بنایاگیا۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں 162 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک جبکہ 217 زخمی ہوئے‘ 151 راکٹ حملوں میں 2 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے‘52 مائنزدھماکوں میں 15 افراد ہلاک جبکہ 56 زخمی ہوئے‘54 دستی بم حملوں کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ صوبے کے مختلف علاقوں سے 129لاشیں برآمد ہوئیں ‘برآمد شدہ لاشوں میں40 بلوچ، 21 پشتون جبکہ 56 کی شناخت نہیں ہوسکی۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 26 بجلی کے کھمبوں کو دھماکہ خیزمواد سے اڑایا گیا،ٹرینوں پر 7 حملے ہوئے جس سے بوگیوں اور ٹریک کو نقصان پہنچا جبکہ گیس پائپ لائنوں پر35 حملے کیے گئے۔ دریں اثناء سال2015 ء میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے ایک ہزار نوسوچالیس آپریشن کیے‘ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے نوہزارتین سو انتردہشت گردگرفتار کیے، دوسوچار شدت پسندوں کو ہلاک کیا‘تین ہزار تین سو اڑتیس اسلحہ برآمدکیاجبکہ دولاکھ ستاون ہزار چارسوتیرہ مختلف اقسام کی گولیاں برآمد کیں۔نیشنل ایکشن پلان آپریشن میں ایف سی،انٹیلی جنس ایف سی،پولیس اور لیویز نے حصہ لیا۔نیشنل ایکشن پلان 2015ء کے دوران ایپکس کمیٹی کے 6 اہم اجلاس منعقد ہوئے‘
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی پچاس کیچ تھری پر ضمنی انتخاب آج جمعرات کو ہوگا۔ نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ ن اور بی این پی عوامی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایرید کے مطابق حلقہ پی بی پچاس کی نشست مسلم لیگ ن کے اکبر آسکانی کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں آٹھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگاجس میں مسلم لیگ ن کے اکبر آسکانی ، نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی اور بی این پی عوامی کے محمد علی رند کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی امیدوار دستبردار ہوئے ہیں تاہم انہوں نے الیکشن کمشنر کو کم از کم چار دن قبل آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے نا م بھی بیلٹ پیپرز پر شائع ہوگئے۔سلطان بایزید کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور عملہ روانہ کردیا گیا ہے۔اٹھارہ ہزار چھ سو ننانوے ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے جن کیلئے انتہر پولنگ اسٹیشنز اور ایک سو اڑتیس پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ انتہر پریزائیڈنگ آفیسر سمیت تین سو سے زائد عملے کو بھی روانہ کردیا گیا۔