کیچ اور گوادر میں فائرنگ ، تین افراد جاں بحق ، بم دھماکے سے ایف سی قافلہ محفوظ، دوسرا ناکارہ بنادیاگیا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ اور گوادر میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ایف سی کے قافلے کے قریب بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ سڑک کنارے نصب ایک اوربم ناکارہ بنادیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تربت میں سری کہن کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمشیر ولد ولد عبدالمجید سکنہ پیری کہن تربت کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ تربت ہی کے علاقے آبسر میں پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی جسے سات گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت آبسر کے رہائشی عمران ولد نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تربت میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ اسی طرح تربت سے ساٹھ کلو میٹر دور دشت کے علاقے زریں بگ میں نامعلوم دہشتگردوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے قافلے کے قریب بم دھماکا کیا تاہم کوئی جانی قصان نہیں ہوا۔ ایف سی اہلکار گاڑیوں میں جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے تحت گشت کررہے تھے

وزیر اعظم آج ژوب میں راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کا سنگ بنیادر رکھیں گے

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: وزیراعظم میاں نواز شریف آج ژوب کا مختصر دورہ کریں گے جہاں وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کے معاملہ پر خیبر پختون خوا اور بلوچستان کو شدید تحفظات تھے۔ وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کے نتیجہ میں یہ معاملات پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کے فیصلہ سے طے پائے۔ دیگر لوازمات پورے ہونے کے بعد اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام کا آغاز آج بدھ کو ہورہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کے ضلع ژوب میں مغل کوٹ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق مغل کوٹ کیرج وے اقتصادری راہداری کا حصہ ہے۔چار رویہ سڑک کی تعمیر کی نگرانی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کرے گی۔

مستونگ ،کیچ اور لورالائی میں بم دھماکے ،دو ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق، چار زخمی ،تربت میں تین دہشتگرد مارے ایف سی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ، کیچ اور لورالائی میں بم اور بارودی سرنگ دھماکوں میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ جبکہ تربت کے قریب سرچ آپریشن میں تین دہشتگرد بھی مارے گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں فرٹیئر کور بلوچستان قلات اسکاؤٹس 86 ونگ کی دو گاڑیاں چیک پوسٹوں کیلئے پانی کیلئے جارہی تھیں۔ راستے میں نامعلوم دہشتگردوں نے سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں سپاہی طارق سکنہ اٹک جاں بحق جبکہ جبکہ لانس نائیک امتیاز اور سپاہی نوید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ایک اور واقعہ میں ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تربت سے پینسٹھ کلو میٹر دور دشت میں سبدان کے مقام پر فرنٹیئر کور بلوچستان مکران اسکاؤٹس کے گشت پر مامور گاڑیوں کے قریب بم دھماکا کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین سپاہی صدام، انصر اور مسعود زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تربت لایا گیا جہاں سپاہی صدام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ باقی دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

کیچ فورسز کا آپریشن پانچ افرادگرفتار ،دوکیمپ تین گاڑیاں تباہ بالیچہ میں سکول پر بم حملہ آبسر میں بم نا کارہ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز نے سر چ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔جبکہ دو کیمپوں ، تین گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ بالیچہ میں اسکول پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آبسر میں سڑ ک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت سے ساٹھ کلو میٹر دور تمپ گومازی کے قریب ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو کیپوں کو تباہ ، تین گاریوں اور ایک موٹر سائیکل کو تباہ کردی گئی۔ کارروائی میں ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران چار مبینہ شرپسندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک مشتبہ شخص کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا۔ دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں بالیچہ کے مقام پر واقع گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو اسکول کے میدان میں گر کر دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا۔ دونوں عہدوں کیلئے امیدواروں کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے اور دو الگ الگ سیشنز میں انتخاب بھی آج کے دن ہی ہوگا۔ سیکریٹری بلوچستان اسمبلی اعظم داوی نے بتایا کہ گورنر بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج جمعرات کی صبح طلب کیا ہے جس میں پہلے مئی سے اب تک خالی اسپیکر کے عہدے پر امیدوار کا انتخاب ہوگا اس کے بعد قائد ایوان (وزیراعلیٰ ) کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائیگا۔ اسپیکر کے عہدے کیلئے ہم نے جو شیڈول گورنر بلوچستان کو منظوری کیلئے بجھوائے ہیں ۔ اس کے بعد صبح دس سے گیارہ بجے اسپیکر کیلئے امیدواروں کی جانب کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے

نواب ثناء زہری بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونیکا امکان

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان میں ڈھائی سال کیلئے وزارت اعلیٰ کے منصب پر نواب ثناء اللہ زہری بلامقابلہ منتخب ہونگے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کسی نے بھی وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کافیصلہ نہیں کیاگیاہے۔ مری معاہدے کو ڈھائی سال مکمل ہوگئے۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو پیش کردیا جسے منظور کرلیاگیا۔آج وزیراعلیٰ کا چناؤ عمل میں لایاجائے گا‘ارکان اسمبلی اپناووٹ کاسٹ کرینگے

وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ مستعفی نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مری معاہدے کے مطابق ڈھائی سالہ مدت پوری ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گورنر نے بلوچستان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔گورنر نے نئے قائد ایوان اور اسپیکر کے خالی عہدے پر انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج جمعرات کو طلب کرلیا۔ بلوچستان اسمبلی کے قائمقام ڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو بھی مستعفی ہوگئے تاہم نامزد وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے اصرار پر استعفیٰ واپس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گیارہ مئی دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد اتحادی جماعتوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی نے حکومت سازی کیلئے مری معاہدہ کیا تھا۔ معاہدے کے تحت پانچ سالہ حکومت کا اڑھائی سالہ دور کیلئے وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ رہیں گے جبکہ اگلی مدت کیلئے یہ عہدہ ن لیگ کے نواب ثناء اللہ زہری سنبھالیں گے۔ دس دسمبر کو اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی

دشت آپریشن ،ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی 2 اہلکار بھی جاں بحق ہوئے قلات میں آپریشن ایک شخص ہلاک اسلحہ برآمد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت اور قلات میں سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران نو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایف سی کے دو جوان اور ایک آٹھ سالہ بھی جاں بحق جبکہ ایک آفیسر سمیت دو زخمی بھی ہوئے۔ سو کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایف سی حکام کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تربت سے ساٹھ کلو میٹر دور تحصیل دشت میں دوسرے روز بھی فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی جاری رہی جس کے نتیجے میں پہلے روز تین دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرے روز مزید پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایف سی حکام نے بتایا کہ منگل کو فرنٹیئر کور بلوچستان مکران سکاؤٹس 125 ونگ کا دستہ لیفٹیننٹ

آواران میں آپریشن2افراد ہلاک،پنجگورمیں فائرنگ،دو افراد زخمی پشین سے گیارہ افراد گرفتار، قلات میں خالدلانگو و ایف سی پر حملہ میں ملوث ملزم گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں دو افراد کو ہلاک کردیا۔ جبکہ پشین سے لیویز نے گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آوران کی تحصیل مشکے میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ کارروائی میں ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ادھر ضلع پشین کیعلاقے سرخاب میں گزشتہ روز لیویز چیک پوسٹ پر حملے کے بعد لیویز نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں سرچ آپریشن کیا۔ سرخاب مہاجر کیمپ میں ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ یاد رہے کہ تین روز قبل لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے تھے

اینٹی کرپشن کی چاہلوسی پالا عملی……….

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: نظامت اینٹی کرپشن بلوچستان نے انتہائی بھونڈے طریقے سے چاپلوسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہر بڑے اور طاقتور افسر کو اپنے نام نہاد ایوارڈ سے نوازا جس کی مثال بلوچستان میں ملنی مشکل ہے۔ اکثر بڑے بڑے عہدوں پرفائز لوگوں کوایوارڈ دینے کے بعد اپنے من پسند لوگوں کے نام بھی شامل کردیئے۔ نظامت اینٹی کرپشن کی لاعلمی کا عالم یہ ہے کہ انتقال کئے ہوئے پاکستان کی مشہورترین شخصیت رانابھگوان داس سابق جج سپریم کورٹ کو بلوچستان پبلک کمیشن کا چیئرمین بتایا اور قبر کے اندر اس کے ایوارڈ کوپہنچادیا۔ رانا بھگوان داس کو انتقال ہوئے عرصہ دراز گزرچکا ہے۔