اوتھل : بیلہ میں کوچ اورٹرک میں خوفناک تصادم،8افراد موقع پرہی جاں بحق،15زخمی ،زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل،جائے حادثہ پر دلخراش مناظر،ہرطرف آہ وبکا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی علیٰ الصباح کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافرکوچ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں کشاری کے مقام پر آگے جانے والے پتھر سے لوڈ ٹرک سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15مسافرشدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی موقع پر پہنچ گئے
Posts By: اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ میکانگی روڈ پر بم دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر بم دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز وحید الرحمان خٹک کے مطابق بدھ کی شام تقریبا آٹھ بجے پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں میکانگی روڈ پر فائر بریگیڈ پلازہ کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ ایک کلو میٹر دور بھی سنا گیا۔ دھماکے سے سڑک کنارے کھڑی ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکار کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ سیوریج لائن کا سلیب ٹوٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا چار سے پانچ کلو وزنی ٹائم ڈیوائس دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا
بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار یار محمد رند کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کر لی
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء سردار یار محمد رند کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے آرگنائزر اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند پر قتل، اقدام قتل ، دھماکا خیز مواد ایکٹ اور جعلی ڈگری کے تحت تین مقدمات درج کئے گئے تھے۔ یار محمد رند نے تینوں مقدمات میں ضمانت کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے نواب بگٹی قتل کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا
کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے سابق صدر پرویز مشرف ، آفتاب شیرپاؤ اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کی نواب اکبر بگٹی قتل کیس سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ کے جج جان محمد گوہر نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ، سابق وفاقی وزیر آفتاب احمد شیر پاؤ اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر وکلاء نے دلائل مکمل کر لئے ۔ سماعت کے دوران صفائی کے وکلاء نے موقف اختیا ر کیا
مشکے کے علاقے نوکجومیں فورسز کیساتھ جھڑپ میں5افراد مارے گئے
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں پانچ افرادمارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے نوکجو میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اورمسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد مارے گئے
بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے کمانڈر سدرن کمانڈ
کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ، نوجوان ہی پاکستان کو اسلامی فلاحی ممکن بناسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں منعقدہ بین الکلیاتی مباحثے میں جیتنے والے طالبعلموں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر جاوید اقبال نے یونیورسٹی پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ اور مہمانوں کا کا استقبال کیا۔ اس موقع پراسٹیٹ منسٹر میر جام کمال ، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، جنرل آفیسرز اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر بھی موجود تھے۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء انتہائی قابل
بارکھان ،زیارت اور قلعہ سیف اللہ میں سر چ آپریشن ،کالعدم تنظیم کے تین مطلوب کارندوں سمیت بارہ افراد گرفتار
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع زیارت، قلعہ سیف اللہ اور بارکھان میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین مطلوب دہشتگردوں سمیت بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ دہشتگردوں کے چار ٹھکانے تباہ کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق زیارت کی تحصیل سنجاوی کے پہاڑی علاقے میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے چار ٹھکانوں کوتباہ کردیا۔ کارروائی کے دوران سات مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے
نواب اکبر بگٹی قتل کیس کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی
کوئٹہ: کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت یک دسمبر تک ملتوی کر دی۔نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کے جج جان محمد گوہر نے کی ۔سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ، سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی ، پرویز مشرف کے وکیل سعید اختر شاہ اور مدعی کے وکیل سہیل راجپوت عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز
کوئٹہ ،قلت آب اور تباہ کن زلزلے کے ممکنہ خطرات سے دوچار زیرزمین پانی محفوظ حد سے زیادہ نکل چکا
کوئٹہ: ایک سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کو قلت آب اور تباہ کن زلزلے کے دوہرے خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، زیر زمین پانی محفوظ حد سے بھی زیادہ نکال دیا گیاجس کی وجہ سے زمین سالانہ 10سینٹی میٹر کی اوسط سے بیٹھنے رہی ہے‘ماہرین نے اس صورتحال کو زلزلہ کے فالٹ لائن پر واقع شہر کے لئے تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اب زلزلہ آیا تو وہ اپنی شدت سے دوگنا زیادہ تباہ کن ثابت ہوگا ‘تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نصب گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس ) 2006سے نصب ہے جی پی ایس کا بنیادی کام زمین کی حرکت کا پتہ لگانا ہے تاہم جی پی ایس نے 2006سے 2009تک حیران کن
ماڑی گیس کمپنی سے اہل علاقہ کو گیس فراہم کیا جائے، اہلیان زرغون
کوئٹہ : ماڑی گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی اہل علاقہ کوگیس اور دیگر سہولتیں فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہارزرغون غر کے سردار عبداللہ جان دمڑ، ملک عبدالواحد دمڑ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 16سال سے ماڑی گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی علاقے سے گیس نکال کر دیگر علاقوں کو گیس کی سپلائی کر رہی ہے لیکن انکا علاقہ تاحال اس سہولت سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے انکی زمینوں پر قبضہ کیا ہے