کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اپنے حق کیلئے زندہ انسانوں نے کفن پہن رکھا ہے، اساتذہ اپنے روزگار کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ۔ خواتین اساتذہ کے مسائل سنتے اور حل کرنے کی بجائے ان کے گرد پولیس کا گھیرائو کرکے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا گیا ہے مگراحتجا ج پر بیٹھے ملازمین کو ضرور کامیابی حاصل ہوگی اور وہ بھی اپنی آئندہ کی زندگی خوشحال بنائیںگے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
اسمبلی کے باہر کفن پوش زندہ لاشیں ہمیں جگانے کی کوشش کررہی ہیں، ثناء بلوچ
کوئٹہ: بی این پی کے رکن ثناء بلوچ نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے باہر کفن پوش زندہ لاشیں ہمیں جگانے کی کوشش کررہی ہیں جی پی اے اور سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین عرصہ دراز سے احتجاج پر ہیں بی ڈی اے کے ملازمین کو تنخواہیں تو ادا کردی گئی ہیں مگر محکمے نے انہیں فارغ کرنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ ترقی کا عمل مشاورت سے ہوتا ہے۔
بلوچستان میں ہر طبقہ فکر سراپا احتجاج ہے حکمران مسائل کے حل میں ناکام ہوچکے ہیں ،لشکری رئیسانی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اپنے حق کیلئے زندہ انسانوں نے کفن پہن رکھا ہے، اساتذہ اپنے روزگار کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ۔ خواتین اساتذہ کے مسائل سنتے اور حل کرنے کی بجائے ان کے گرد پولیس کا گھیرائو کرکے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں نام نہادلوگوںکومسلط کیاگیاہے، رحمت صالح بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماء وسابق صوبائی وزیررحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حقیقی عوامی نمائندوںکاراستہ روک کر نام نہادلوگوں کو مسلط کیاگیا جس کی وجہ سے آج مسائل کاانبارلگ گیا ہے یہ انتہائی شرم کامقا م ہے کہ ہماری مائیں اوربہنیں سڑکوں پرسراپااحتجاج ہیں مگران قابض حکمرانوں کو ان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
گوبل پارٹنر شپ فار ایجو کیشن اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھائیں گے، ثناء بلوچ
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے حکومتی عدم توجہی کے سبب گزشتہ تین سالوں سے بلوچستان معاشی، معاشرتی، مالی اور روزگار کے معاملات میں زوال کا شکار ہے، تعلیمی بحران کی وجہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ہے، گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن اساتذہ کی بحالی کیلئے اسمبلی فلور پر مدلل انداز میں آواز اٹھا رہے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس، جھالاوان اور لورالائی میڈیکل کالجز سے متعلق تحریری رپورٹ طلب
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ پی اینڈ ڈی سے 31مارچ کے اجلاس سے قبل لورالائی اور جھالاوان میڈیکل کالجز سے متعلق مکمل تحریری رپورٹ طلب، بلوچستان زرعی یونیورسٹی،سابقہ صوبائی انتظامی قبائلی علاقہ جات میں قوانین کے تسلسل،ضابطہ فوجداری میں ترمیم،بلوچستان آرٹس کونسل،بلوچستان قرآن پاک (طباعت اورریکارڈنگ) کے قوانین منظور کر لئے گئے۔
بی این پی پی ڈی ایم اتحاد میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے سرگرم، وفد آج زرداری اور مریم نواز سے ملاقات کریگا
کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم)اتحاد میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی کا وفد آج آصف زداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن سے الگ الگ ملاقات کرکے سردار اختر مینگل کا اہم پیغام پہنچائے گا۔
بلوچستان میں شرح خواندگی دیگر تمام صوبوں سے کم ہے،شکیلہ نوید
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید قاضی نے گلوبل ایجوکیشن پروجیکٹ کی خواتین ٹیچرز سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نہتی خواتین پر انتظامی اہلکاروں کی جانب سے ہاتھا پائی اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے سوموار کے روز شکیلہ نوید قاضی خواتین ٹیچرز کے احتجاجی کیمپ میں پہنچیں اور بارش و سردی میں معصوم بچوں کے ہمراہ مظاہرہ کرنے والی خواتین ٹیچرز سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش، موسم سرد ہوگیا
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بارش جبکہ بعض شہروں میں تیز ہوائیں اور بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ مستونگ پنجگور قلات دالبندین تربت تمپ سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار جبکہ سرد علاقوں میں سردی میں اضافہ ہو گیا بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے اکثر علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا کوئٹہ میں بھی بجلی آنکھ مچولی جاری رہی۔
ریاست لاپتہ افراد کو معاف کرے، بلوچستان کے نواجوانوں سے کہتا ہوں بھارت ہمارا دوست نہیں دشمن ہے، مصطفیٰ کمال
کوئٹہ: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان کو یہاں پائی جانیوالی محرومیوں کی وجہ سے ٹارگٹ کررہاہے،حکمرانی کے لئے کسی اور سے نہیں صوبے کے غریب عوام سے ڈیل کی جائے،انہیں وسائل دئیے جائیں اور حق حکمرانی دیا جائے۔ صوبے میں رہنے والا ہر شخص اسی طرح سے پاکستانی ہے جیسے دیگر علاقوں کے لوگ پاکستانی ہیں۔