کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور لورالائی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو ہرنائی اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ہرنائی سے سولہ کلو میٹر دور وام تنگی کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ملک شاہ جہان ترین ولد محمد علی کا گھر تباہ ہوگیا اور گھر میں موجود شاہجہان ترین کی تین بیٹیاں کلثوم بی بی ، فہمیدہ بی بی اور ماجدہ بی بی جاں بحق جبکہ تین بچے ثومیہ ، عبدالرحمان اور عبدالرحیم زخمی ہوگئے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
یوم عاشورپر موبائل سروس بند اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی پاک فوج کے3بٹالین الرٹ رہیں گی، سیکرٹری داخلہ
کوئٹہ: سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبرحسین درانی نے کہاہے کہ یوم عاشورہ پرکوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی کوئٹہ میں 2دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی یوم عاشورہ کیلئے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے 3بٹالین بائی اسٹینڈ رہے گی
کوئٹہ اور چمن میں فائرنگ، 3پولیس اہلکار جاں بحق، مسجد روڈ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام قلات سے ایک شخص گرفتار ڈیرہ بگٹی سے دھماکہ خیز مواد برآمد
کوئٹہ: کوئٹہ اور چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ مقابلہ میں ایک ملزم بھی زخمی ہوا۔ ایس ایچ او نیو سریاب تھانہ مقبول احمد کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری آر آر جی گروپ (ری پیڈ رسپانس گروپ) کے حوالدار فیض اللہ ولد عبدالعلی کاکڑ کاکڑ بازار سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے آر آر جی لائن آرہا تھاکہ کسٹم کے قریب چار نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ سر پر گولی لگنے سے فیض اللہ کاکڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے
دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے ، گھیرا تنگ ہونے پر شرپسند تناؤ کا شکار ہوکر معصوم عوام کو نشانہ بنارہے ہیں ، جنرل عامر ریاض
کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ گہرا تنگ ہونے پر شہر پسند اور تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں اور معصوم عوام کو نشانہ بنارہے ہیں ، اب دہشت گردوں کو حتمی انجام تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں ، سریاب روڈ پر بم دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے اور سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
پنجگور میں ایرانی فورسز نے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں راکٹ گولے داغ دیئے
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی فورسز نے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں راکٹ گولے داغ دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور مجیب الرحمان کے مطابق ایرانی سرحد ی سیکورٹی فورسز نے پاکستانی حدود کی جانب یکے بعد دیگرے دو راکٹ گولے داغے
پنجگور اور گوادر میں ایف سی اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،تین دہشتگردوں کو ہلاک
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور اور گوادر میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور کالعدم تنظیم کے ایک کیمپ کو تباہ کردیا۔
کوئٹہ، سریاب کے لوکل بس میں بم دھماکہ11افراد جاں بحق،25زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ہزار گنجی جانے والی لوکل بس تباہ ہوگئی اور بس میں سوار دو بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکا پانچ سے چھ کلو وزنی ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ ایس پی سریاب ظہور احمد آفریدی کے مطابق کوئٹہ میں سول اسپتال کے قریب واقع بس اسٹینڈ سے ہزار گنجی آنے والی
چیف جسٹس ہائی کورٹ نے سیشن جج ڈیرہ بگٹی کو معطل کردیا
کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیرہ بگٹی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ملازمت سے معطل کردیا۔ رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نور محمد مسکانزئی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ
کوئٹہ، ہرنائی اور کوہلو میں ایف سی کی کارروائی پانچ افراد گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور کوہلو میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائیوں کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی لورالائی کے قریب ہرنائی کے علاقے کھو سٹ میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں کے خلاف کی گئی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 13 راکٹ گولے ، راکٹ لانچر ،11 فیوز،10 بارودی سرنگیں ، دو ٹینک شکن بارودی
مستونگ، مبینہ پولیس مقابلہ، گرفتار 2ملزمان سمیت3افراد ہلاک ،ہلاک شدہ افراد ارشادمستوئی اور حبیب جالب قتل میں ملوث تھے، پولیس
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ دو دستی بم دس عدد پستل ایک راکٹ ، ایک کلاشنکوف اور ایک دستی بم برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک تینوں دہشتگرد کوئٹہ کے تین صحافیوں کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے درجنوں واقعات قتل میں ملوث تھے۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم نے پولیس کے ذیلی اداروں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور انٹی ٹیررسٹ فورس کے ساتھ