مستونگ، مبینہ پولیس مقابلہ، گرفتار 2ملزمان سمیت3افراد ہلاک ،ہلاک شدہ افراد ارشادمستوئی اور حبیب جالب قتل میں ملوث تھے، پولیس

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ دو دستی بم دس عدد پستل ایک راکٹ ، ایک کلاشنکوف اور ایک دستی بم برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک تینوں دہشتگرد کوئٹہ کے تین صحافیوں کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے درجنوں واقعات قتل میں ملوث تھے۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم نے پولیس کے ذیلی اداروں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور انٹی ٹیررسٹ فورس کے ساتھ

گوادر میں ترقی کے بلندوبانگ دعوؤں کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں،میر حمل کلمتی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے گوادر میں ترقی کے بلند وبانگ دعوؤں کا وہاں کے مقامی لوگوں سے دور تک کا واسطہ نہیں، کروڑوں روپے کے فنڈز خرچنے کے باوجود علاقے میں ثمرات نظر نہیں آ رہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ۔حمل کلمتی نے کہا کہ ترقی کے بڑے بڑے دعوے صرف

کوئٹہ سے چھ سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ سے چھ سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اسمنگلی روڈ آخری اسٹاپ کے رہائشی محمد رحیم لانگو کا چھ سالہ بیٹا ولی محمد چار اکتوبر کو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا

گانگو وائرس کے شبہ میں مزید دو مریض ہسپتال میں داخل

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات سے کانگو کے دو مشتبہ مریضوں کو کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ وبائی امراض کیلئے مختص اسپتال کے آئسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر نصیر محمد کے مطابق مشتبہ مریضوں

گڈانی میں دوتھر مل پاور پلانٹس کے مجوزہ قیام کیخلاف اسلم بھوتانی کی پٹیشن دائر عدالت نے فریقین کا طلب کرلیا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ نے گڈانی میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے خلاف اسلم بھوتانی کی ڈائر پٹیشن پر فریقین کو نو مبر کے پہلے ہفتے میں عدالت طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق اسلم بھوتانی کی گڈانی میں تھرمل پاور پلانٹس کے خلاف دائر پٹیشن پر دلائل سنتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اورجسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نومبرکے پہلے ہفتے میں فریقین کو طلب کرلیا

بلوچستان میں خشک سالی سے نقصانات ،وزیر اعلی کی متاثرہ اضلاع کے ڈی سیز کو رپورٹ تیا کرنے کی ہدایت

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ خشک سالی سے ہونے والے مو یشیوں اور دیگر نقصانات کے بارے میں فوری طور رپورٹ تیار کرکے صوبائی حکومت کو ارسال کی جائے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان

بلوچستان میں پس ماندگی کا ذمہ دار صرف وفاق نہیں،یہاں کے لوگ بھی ہیں،صدر مملکت

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بھارت سمیت کئی ممالک کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے لیکن یہ منصوبہ ہر صورت مکمل ہوگا اور اس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔ ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔بدعنوانی کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ یہ بات انہوں نے اپنے دورہ کوئٹہ میں ارکان پارلیمنٹ سے خطاب اور اخبارات کے مدیران اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

پنجگور اور بولان میں ایف سی کا سرچ آپریشن، ایک شخص ہلاک ،ایک زخمی دوگرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور اور بولان میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ملزم کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا، دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق پنجگور کی تحصیل پروم میں ایف سی اور حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران ملزمان اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا

کیچ سے دوافراد کی تشدد ذدہ لاشیں برآمد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ لیویز کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے تقریباًپچاس کلو میٹر دور پیدارک سے لیویز کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے۔

واشک ،پاک ایران سرحد پر ایرانی فورسز کی لیویز گاڑی پر فائرنگ ،چار اہلکار زخمی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں پاک ایران سرحد پر ایرانی فورسز کی وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے پاکستانی لیویز فورس کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور زخمی لیویز اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئیں۔ واقعہ پر پاکستانی ضلعی انتظامیہ نے ایرانی حکام سے رابطہ کرکے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔