
کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس اور خفیہ ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران صحافی ارشاد مستوئی ، عبدالرسول اور محمد یونس سمیت نوے سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار دہشتگردوں نے اعتراف جرم کیا ہے کہ بلوچ صحافیوں اور رہنماؤں کو قتل کرکے اس کا الزام سیکورٹی ادارو ں پر لگا کر انہیں بدنام بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیم کے سربراہ کو سیاسی فائدہ پہنچانا چاہتے تھے ۔