نواب بگٹی قتل کیس ،پولیس اہلکار بطور سر کاری گواہ پیش نواب بگٹی کے زیر استعمال اشیاء بھی پیش کی گئیں

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران سرکاری گواہ نے مقتول بلوچ رہنماء کے زیر استعمال اشیاء پیش کردیں۔ نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کوئٹہ 1 کے جج جناب آفتاب احمد لون نے کی

کوئٹہ ، سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4افراد گرفتار علیحدگی پسند تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے، سیکورٹی ذرائع

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت چار اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کلی ہدہ اور کلی قمبرانی میں خفیہ اطلاع پر چھاپے مارے جس کے دوران کالعدم تنظیم کے چار ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد سے دیسی ساختہ بم، دستی بم اور پستول بھی برآمد کئے گئے

پشتون آباد سیکورٹی فورسز کیساتھ ہاتھا پائی کرنیوالا ، ایس ایچ او برطرف

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں سیکورٹی فورسز کے آفیسر اور اس کے بھائی کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں جون کے تیسرے ہفتے میں پولیس نے ایک شہری کی شکایت پر سیکورٹی فورسز کے آفیسر کے بھائی فیض اللہ نامی شخص کے اسکول پر چھاپہ مارا

مارگٹ سیلابی ریلے میں بہہ کر دو افراد جاں بحق

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں بہنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔کوئٹہ سے ملحقہ مارگٹ اور مارواڑ کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ مارگٹ کے قریب سیلابی ریلے میں ایک گاڑی بہہ گئی۔ گاڑی میں تین افراد سوار تھے

جوائنٹ روڈ واقعہ غفلت برتنے پر 4پولیس اہلکار معطل و گرفتار

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر فائرنگ واقعہ کے وقت موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو فرائض میں غفلت برتنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبدالوحید خٹک کے مطابق جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس پر تعینات چاروں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے

کوئٹہ آپریشن میں مارے جانیوالوں کی شناخت ہوگئی جیش الاسلام کا صوبائی سربراہ بھی شامل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر حساس ادارے ، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم جیش الاسلام کا صوبائی سربراہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب

کوئٹہ، ایف سی کا سرچ آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک ایک اہلکار زخمی

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر فورسز کا رات گئے سرچ آپریشن ،آپریشن میں تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ،ہلاک ہو نے والوں میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے، دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایف سی نے خفیہ اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا

کوئٹہ‘این جی او کے پروگرام منیجر کی لاش فلیٹ سے برآمد

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے غیر سرکاری تنظیم( این جی او) کے پروگرام منیجر کی لاش اس کے فلیٹ سے برآمد کرلی گئی ۔ پولیس کے مطابق پینتالیس سالہ عبدالرؤف ولد حاجی محمد شریف جمالدینی نوشکی سے تعلق رکھتا ہے اور کوئٹہ میں ’’سحر‘‘ نامی این جی او کے پروگرام منیجر تھے۔ وہ جناح ٹاؤن میں نائٹ اسٹار کمپلیکس کے ایک فلیٹ میں اکیلے رہے تھے

کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ ہزارہ برادری کے3افرادجاں بحق3زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ٹارگٹ کلرز نے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کو قتل اور تین کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے باہر پونے نو بجے پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نقاب پوش حملہ آوروں نے پاسپورٹ آفس کھلنے کا انتظار کرنے والے ہزارہ برادری کے افراد پر فائرنگ کردی

کوئٹہ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر سریاب مل عوامی پٹرول پمپ کے قریب تین نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈیرہ مراد جمالی ضلع نصیرآبادکے رہائشی جنید ولد پیر بخش قوم شر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے