
کوئٹہ: دفعہ144کے تحت جلسہ جلوس پر پابندی کے باوجود ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ریلی نکال گئی ۔ریلی کے شرکاء گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانا چاہتے تھے تاہم پولیس نے انہیں علمدار روڈ پر ہی روک دیا ۔احتجاجی ریلی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کی قیادت میں علمدار روڈ پر یزدخان اسکول چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی