خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء جان محمد گرگناڑی وڈھ سے بازیاب ہوگئے جس کے بعد 20 گھنٹے کی طویل بندش کے بعد مظاہرہن نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جان محمد گرگناڑی کو نامعلوم افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جس کے خلاف بی این پی کی جانب سے اس کی بازیابی کیلئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو وڈھ کے مقام پر احتاجی طور پر بند کردیا گیا تھا
کوئٹہ: احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی انور سادات کی بریت کی درخواست مسترد کردی احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور شاہوانی نے سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی بریت کی درخواست ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں مسترد کردی ہے۔
کو ئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سماج علم و ادب کے بغیر ادھورا ہے،بلوچ طلباء کی توجہ کتاب دوستی کی جانب مائل کریں گی،صوبے میں کتاب کلچر کو فروغ، لائبریریوں کی فعالیت اور نئی لائبریاںقائم کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے بلوچستان کے علاقے حب میں دو روزہ کتابیں ڈونیشن کیمپ کے اختتام کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل، یواین ڈی پی کے صوبائی سربراہ ذوالفقار درانی اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے آئین پاکستان کے تحت 13 آرٹیکلز پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے، صرف تقریروں سے بڑھ کر عہد کرنا ہوگا
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے کہا ہے کہ گوادر سیف سٹی پروجیکٹ کے ذریعے گوادر شہر کو بارڑ لگا کر پورے ضلع گوادر اور بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش کا آغاز کردیا گیا ہے حکومت سیکورٹی کا جواز بنا کر گوادر شہر کو عملًا کنٹونمنٹ میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے نیشنل پارٹی سیاسی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے گوادر شہر کو باڑ لگا کر سیل کرنے کے خلاف بھر پور احتجا ج کریگی۔
کوئٹہ: بلوچستان کی شاہراوں پر نومبر کے مہینے میں 1311 حادثات رو نماء ہوئے جن میں 104 افراد جاں بحق اور 1750 افراد زخمی ہوئے۔ بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی (BYCS) کی طرف سے نومبر 2020 کے مہینے میں بلوچستان کے شاہراوں پر رو نماء ہونے والے ٹریفک حادثات کی اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان میں نومبر کے مہینے میں 1311 ٹریفک حادثات رو نماء ہوئے ۔
کوئٹہ: ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وندنے کہا ہے کہ میڈیا کاکردار موجودہ دور میں اہمیت اختیار کرگیا ہے پاکستان اورایران کے درمیان سیاسی ،تجارتی سمیت دیگر تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں پریس کو اپنا کردارادا کرنا چاہئے کورونا وائرس کی وباء پرقابو پانے کے بعد کوئٹہ کے صحافیوں کوایران کا دورہ کرائیں گے ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
کو ئٹہ: عکس ریسرچ، ریسورس اینڈ پبلیکشن سنٹر اور ورلڈ ایسوسیشن فار کرسچن کمیونکیشن کے اشتراک سے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے “کیا میڈیا حساس طریقے سے ریپ پر رپورٹنگ کر سکتا ہے؟”
کوئٹہ:پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ میں59 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ، ، نیب بلوچستان نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ، فرم کنسلٹنٹ سمیت16 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا قومی ا حتساب بیورو بلوچستان نے پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ میں 59 کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی بلوچستان ، شیر زمان، نیشنل ڈویلپمنٹ کنسٹر کشن فرم کے کنسلٹنٹ محمد فاروق سمیت 16افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کو ئٹہ میں دائر کردیا ہے
کوئٹہ:قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کے 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کا سراغ لگاتے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ سابق وزیر صحت نے اپنے بھائیوں، رشتہ داروں کے نام پر بے نامی اکاونٹس بنا کر بھاری رقم جمع کی۔نیب بلوچستان کو سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے خلاف ملنے والی شکایت کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق صوبائی وزیر نے وزارت کے دوران اپنے بھائیوں رشتہ داروں اور وزارت کے ملازم کو بے نامی دار بناتے ہوئے انکے نام پر بینک اکاونٹس بنائے جہاں کروڑوں روپے منتقل کئے گئے، جن رشتہ داروں کے نام پر اکاونٹس بنائے گئے وہ معمولی سرکاری ملازم تھے اور ان رقوم کی منتقلی کو ثابت کرنے میں ناکام رہے، مزید یہ کہ ملزم نے اس دوران قیمتی اور پرتعیش گاڑیاں اور قیمتی زیورات بھی خریدے۔ نیب کی تحقیقات اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔