کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا دورہ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر بلوچستان کا مدر ادارہ ہے جس نے لوکل، صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر فنکار، گلوکار، اینکر، رپورٹر اور میزبان پیدا کیے ہیں جو آجکل مختلف پرائیوٹ چینلز بڑے بڑے منصب پر فائزہے لیکن سہولیات کی عدم دستیابی اور چند دیگر وجوہات کی بناء مشکلات درپیش ہیں ۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے حکومت پیکیج کا اعلان کرے گی ،قاسم سوری
کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کے لئے عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوقیت دے رہی ہے اس سلسلے میں صوبے کے جنوبی اضلاع کے لئے چھ سو ارب روپے کی ترقیاتی منصوبوں کا پیکج دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جلد بلوچستان کے شمالی اضلاع کے لئے بھی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔
ڈاکٹر لیاقت علی سنی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے
کوئٹہ: مستونگ سے لاپتہ ہونیوالے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر لیاقت علی سنی کو 2 روز قبل کوئٹہ سے خضدار جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے ان کے دو پروفیسرز کے ساتھ مستونگ سے اغواء کرلیا تھا
پچیسویں بائینئل انٹرنیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس آج کوئٹہ میں منعقد ہوگی
کوئٹہ: پچیسویں بائینئل انٹرنیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس آج سے کوئٹہ میں منعقد ہورہا ہے کانفرنس 29 نومبر تک جاری رہے گا، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیڈیاٹرک کانفرنس کے موقع پر پاکستان پیڈیاٹرک ایسو سی ایشن کے نؤ منتخب صدر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر (بلوچستان) آج باقاعدہ اپنی کابینہ کے ہمراہ حلف اٹھائینگے اس موقع پر کوئٹہ میں جاری پچیسویں بائی اینول پیڈیاٹرک کانفرنس کا باقاعدہ۔
معاملہ حل نہ ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،ایپکا
کوئٹہ: اپیکا اور پٹوار ایسوسی ایشن نے وکلاء کے نامناسب رویہ کیخلاف ڈی سی آفس، تحصیل آفس اور بندوبست آفس میں پیرکے روز تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ حل نہ ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔اداروں میں تصادم نیک شگون نہیں مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی نے گیس پریشر کے مسئلے پر وزارت گیس و پیٹرولیم سے وضاحت طلب کرلی
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی نے گیس پریشر کے مسئلے پر وزارت گیس و پیٹرولیم سے وضاحت طلب کرلی ، گیس پریشر کے مسئلے پر حکومتی اور اپوزیشن رکن میں تند وتیز جملوں کا تبادلہ جبکہ پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی مبین خان خلجی نے اس امید کااظہار کیا ہے کہ اپریل تک 16انچ قطر پائپ لائن کی تنصیب سے گیس پریشر کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے گا۔
بلوچستان کے 20 اضلاع میں بارش اوربرف باری متوقع ، محکمہ موسمیات
کوئٹہ: بلوچستان کے 20 اضلاع میں آج سے جمعرات تک بارش اور برف باری متوقع ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے جس سے بارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات
سناڑی زہری اور ذگر مینگل قبائل میں تنازعے کا تصفیہ کیلئے کوششیں جاری ہیں، پرنس موسی ا لشکری رئیسانی
کوئٹہ: نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی، پرنس آغا موسیٰ جان احمد زئی نے کہا ہے کہ سناڑی زہری اورذگر مینگل قبائل میں جاری تنازعے کے تصفیہ کیلئے مثبت نتیجہ پرپہنچے کی کوشش کررہے ہیں۔ قبائلی رسم ورواج اجتماعی قومی رسوم کے مطابق تنازعہ کا حل نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سراوان ہاؤس کوئٹہ میں مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
گوادر کا شمار جلد دنیا کے ترقیافتہ شہروں میں ہوگا:وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گوادر اب عملی ترقی کررہا ہے اور اس کا شمار جلد دنیا کے ترقیافتہ شہروں میں ہوگا، گوادر کی ترقی جامع حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہے،
نواں کلی کوگیس کاپریشرعارضی طورپربحال کیاہے:جنرل منیجرسوئی سدرن گیس کمپنی
کوئٹہ: جنرل منیجرسوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان مدنی صدیقی نے کہاہے کہ نواں کلی کوگیس کاپریشرعارضی طورپربحال کیاہے جب کہ مستقل حل کے لئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں کچھ وقت لگے گا،ان خیالات کااظہارانہوں نے نواں کلی اتحادی کمیٹی کے وفدکے ساتھ ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا،