کوئٹہ:بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچی اکیڈمی کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے سرحد پار قومی یکجہتی کوعلم وادب کے ذریعے فروغ دیاجائے۔ پاکستان اور بیرون ملک موجود بلوچوں کیساتھ ایک قومی رابطہ قائم کرکے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کریںگے ۔ بلوچی… Read more »
Posts By: اسٹاف رپورٹر
نیب کیس انتقامی حربہ ہے،کرپشن کرناہوتا توان کی سوچ سے بالاتر پیسہ بناتے،نواب رئیسانی
کوئٹہ:چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ نیب کو 7سال بعد خیال آیا کہ ہم نے بد عنوانی کی ہے یہ انتقامی حربے ہیں ہم پیسہ بنانا چاہتے ریکوڈک اور گوادر بندرگاہ سے اتنا بناتے کہ ان کے تصور سے بالاتر ہوتا ہم نے بلوچ قوم کی امانت سمجھ کر حفاظت کی یہ نہ عاقبت اندیش طاقت کی گھمنڈ میں دھت جب آنکھ کھولیں گے سب تباہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ ہے لیکن فیڈریشن آف پاکستان اور ریاست اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود سوویت،افغان جنگ کے دوران اور دوسرے معاملات پر بھی قریبی خفیہ تعلقات تھے۔
کوئٹہ کے گردونواح میں بارش،بجلی کی سپلائی معطل گیس پریشر میں کمی
کوئٹہ:ا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں بارش کا پہلا قطرہ پڑتے ہی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا جبکہ رہی سہی کسر بارش کے بعد سینکڑوں ٹیلی فون کی خاموشی نے پوری کردی ہے، دوسری جانب بارش نے میٹروپولیٹن کارپویشن کے دعوؤں کا پول کھول دیا بارش کے ساتھ ہی اکثر شاہراہیں دریا کا منظر پیش کرنی لگیں،گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے بچوں، بوڑھوں، خواتین سمیت عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش سے وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ ودیگر میں صبح سے کئی ہلکی تو کوئی وسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا
بلوچستان میں سی پیک کو نقصان پہنچانے کےلئے بھارت نے خصوصی ملیشیا بنائی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ را کی طرف سے ٹی ٹی پی کی معاونت کے ثبوت بھی موجود ہیں جس نے قبائلی علاقوں میں بدامنی کیلئے آئی ای ڈیزاوراسلحہ تقسیم کیا،
بلوچ قوم ایک عظیم ادب وکلچر کا مالک ہے،حمل کلمتی
کوئٹہ: ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی و ایم پی اے اخترحسین کے ساتھ بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ بلوچی کا دورہ کیا۔شعبہ بلوچی کے چئیرمین ڈاکٹررحیم مہر اور پروفیسر اے آر داد نے انکو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹررحیم بخش مہر نے انکو شعبہ بلوچی کی زبان و ادب کے حوالے سے خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سائنٹفک دور کے تقاضوں کے مطابق زبان کی خدمت و ادب کی ترویج میں بلوچی ڈیپارٹمنٹ کا اہم کردار ہے۔
اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی
کوئٹہ: اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا
اسٹاک ایکسچینج میں شیئر کے نام پر جعلی کاروبار کا الزام ثابت، تین ملزمان کو قید و جرمانہ کی سزا
کوئٹہ: احتساب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جناب منور احمد شاہوانی نے اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کے کا روبار کے نا م پر عوام سے 155ملین روپے ہتھیا نے کے ریفرنس میں نا مز د 3ملزمان کو جرم ثابت ہو نے پر مجموعی طور پر 30سال قید اورخورد برد کی گئی رقم جر ما نہ کی سزا سنا دی۔استغاثہ کی جا نب سے اسپیشل پبلک پراسیکوٹر ضمیر احمد چھلگری ایڈووکیٹ نے ریفرنس کی پیروی کی۔
احتساب عدالت نے جعل سازی میں ملوث تین ملزمان کو 30 سال سزا اور155 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنا دی
عوام النا س سے 155 ملین روپے کے فراڈ کیس میں احتساب عدالت کوئٹہ نے کرپشن میں ملوث تین ملزمان بشمول بابر تحسین، جاوید اکرم اور خالد اکرم کو مجموعی طور پر 30 سال سزا اور تقریبا 155ملین روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے، برادر ز انٹر نیشنل فرم کے مالکان نے ملی بھگت سے ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں کو سٹاک ایکسچینج میں شئیرز کے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپوں سے محروم کیا تھا۔
غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے حاصل کرنے کا الزام : نواب اسلم رئیسانی ,حاجی لشکری اور دوستین جمالدینی سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
قومی خزانے سے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے حاصل کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی، سابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر۔
سی ٹی ایس پی کے شارٹ لسٹڈ اساتذہ کی بھوک ہڑتال جاری، 29دن مکمل
کوئٹہ: محکمہ تعلیم کے ٹیچنگ اسٹاف کے آسامیوں کے لئے شارٹ لسٹڈ اساتذہ کا بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 29 دن مکمل ہوگئے مئی 2019 میں مشتہر آسامیوں پر سی ٹی ایس پی کے تحت ٹیسٹ منعقد ہوئے تھے جس پر نتائج مکمل ہونے کے بعد منتخب اساتذہ کرام کو تاحال آرڈرز جاری نہ ہوسکے تعنیاتی کے منتظر اساتذہ کے جانب سے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا تھا۔