
کوئٹہ: محکمہ تعلیم کے ٹیچنگ اسٹاف کے آسامیوں کے لئے شارٹ لسٹڈ اساتذہ کا بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 29 دن مکمل ہوگئے مئی 2019 میں مشتہر آسامیوں پر سی ٹی ایس پی کے تحت ٹیسٹ منعقد ہوئے تھے جس پر نتائج مکمل ہونے کے بعد منتخب اساتذہ کرام کو تاحال آرڈرز جاری نہ ہوسکے تعنیاتی کے منتظر اساتذہ کے جانب سے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا تھا۔