جوائنٹ روڈ پر دوبارہ تجاوزات لگانے کا سلسلہ شروع، سینکڑوں جھگیاں قائم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جوائنٹ روڈ توسیع ہونے کے بعد تجاوزات لگانا دوبارہ شروع ہوگیا۔ کوئٹہ شہر کے مصروف ترین شاہراہ جوائنٹ روڈپر غیر قانونی طور پر مختلف دکانیں اور پتھارے لگائے جارہے ہیں جس سے ایک بار پھر قبضہ مافیا سڑک پر قبضہ کرکے کاروبارکررہے ہیں حال ہی میں صوبائی حکومت نے جوائنٹ روڈسے تمام ترغیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کرکے روڈکو وسیع کردیاتھاجس سے ٹریفک کی روانی رواں دواں تھی۔

اساتذہ نسل نو کی تعلیم و تربیت کو ملازمت کی ادائیگی تصور نہ کریں، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ اساتذہ نسل نو کی تعلیم و تربیت کو بطور ملازمت ڈیوٹی کی ادائیگی تصور نہ کریں بلکہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔یہ بات انہوں نے سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہی۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خدمت اور فرض سمجھ کرکئے جانے والے کام کو ملازمت سمجھ کر کیا جارہا ہے۔

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ،تعداد21 ہو گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلو چستان میں پو لیو وائر س کا ایک اور کیس رپورٹ ہو نے کے بعد متا ثرہ بچوں کی تعداد 21ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی میں 9 ماہ کی بچی کے پو لیو وا ئر س کے شبے میں 21ستمبر کو نمو نے حا صل کر کے لیبارٹری بھجو ائے گئے تھے۔

نیب نے ڈاکٹر ذوالفقار علی اورر دیگر ملزمان کے خلاف 12روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر و دیگر ملزمان کو احتساب عدالت پیش کر کے ملزمان کا 12 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر جان مینگل کے درمیان ملاقات، جمہوری استحکام پر بات چیت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

  دبئی: بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جمہوری استحکام اور آئین کی بالادستی کے لئے سیاسی جماعتوں کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان میں سول سپرمیسی کو یقینی بنانے کا وقت آگیا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس دوسرے روز بھی صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس سے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی و اقتصادی طور پر تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے

یوایس ایف اور زونگ فورجی کے درمیان معاہدہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان کے دورافتادہ پسماندہ ترین علاقوں میں جدید ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی ادارے یونیورسل سروسزفنڈ کا پراجیکٹ زونگ فور جی نے حاصل کر لیا۔ اس پراجیکٹ کے زریعے صوبہ بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں کو موبائل براڈبینڈ کے زریعے ڈیجیٹل ورلڈ تک رسائی مہیاکی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسل سروسز فنڈ کی جانب سے بلوچستان کے تین اضلاع جعفرآباد، نصیرپوراور صحبت پور کے انٹرنیٹ سروسزسے محروم 227 علاقوں تک تیز ترین اور معیاری موبائل براڈبینڈ مہیاکرنے کے لیے زونگ فور جی کے ساتھ معائدہ طے کر لیا۔

بینظیر پل پر سے اوور لوڈ گاڑیوں کی آمدورفت جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ بینظیر پل پر بڑی اوور لوڈ گاڑیوں کی آمدورفت جاری پل پر سے بڑی بڑی گاڑیوں کے گزرنے سے ایک طرف ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں تو دوسری طرف پل کو نقصان پہنچنے اور کئی حادثے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، بینظیر پل اوور لوڈ گاڑیوں کی آمدورفت کی مناسبت سے ڈیزائن نہیں کیاگیا اس کی وجہ سے پل پر پہلے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت روکنے کیلئے رکاوٹیں بنائی گئی تھیں۔

فرائض کی انجام دہی میں بے شمار قربانیاں دی ہیں،زمرک اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صحافت دنیا کا عظیم شعبہ ہے جہاں صحافی معاشرے کی تمام طبقات کے حقوق کیلئے آوازبلند کرتے ہیں بلوچستان کے صحافیوں نے فرائض کی انجام دہی میں قربانیاں بھی دی ہیں وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے صحافیوں کی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات اٹھائے ہیں پہلی مرتبہ جرنلسٹس ہاسنگ اسکیم کی منظوری دی۔

کوئٹہ‘سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے2افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ چھیپا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ چکی شاہوانی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد نعیم اقبال اور لیاقت جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔