بلوچستان اسمبلی نے 451ارب 97کروڑ 43لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی، اپوزیشن کی جانب سے پیش کئے گئے کٹوتی کی تحریکیں مسترد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لئے 451ارب 97کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دیدی، ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس صوبائی وزیر خزانہ میر ظہورحمد بلیدی نے 295 ارب،29 کروڑ 65 لاکھ رپوے سے زائد مالیت کے 60مطالبات زر جبکہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 156ارب 67کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد کے 33 غیر ترقیاتی مطالبات زر پیش کیے جبکہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے پیش کی جانے والی کٹوتی کی تحریکیں کثرت رائے سے نامنظور کی گئیں تاہم تخفیف زر کی بعض تحاریک محرکین کی جانب سے واپس لے لی گئیں۔

بلوچستان کورونا کے مزید 145کیسز رپورٹ ملک بھر میں 112مریض جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید145کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 10261جبکہ مزید ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 114ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستا ن میں کورونا وائرس کے مزید 145کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10261ہوگئی ہے۔

بلوچستان اسمبلی نے  بجٹ21- 2020کی منظوری دے دی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2020-21 کے بجٹ کی منظوری دے دیاسمبلی نے 451 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا  اجلاس کے دوران 60 غیر ترقیاتی اور 33 ترقیاتی مطالبات زر منظور کئے گئے غیر ترقیاتی مد میں 295 ارب روپے کی منظوری دی گئی  ترقیاتی مد میں 156 ارب روپے کی منظوری بجٹ… Read more »

بلوچستان اسمبلی میں وفاق سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے سے متعلق قرارداد پیش

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں وفاق سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے سے متعلق قرارداد پیش، قرارداد رکن اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے پیش کی، اسمبلی نے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سموار سہہ پہر تین بجے تک ملتوی

اسپیکر نے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور اکبر مینگل کی رکنیت 1 دن کےلئے معطل کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

  کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گزشتہ روز رونماء ہونیوالا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، نازیبا الفاظ کے استعمال کرنے پر اسپیکر نے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی رکنیت 1 دن کےلئے معطل کردی، ظہور بلیدی اور اختر حسین لانگو نے کہا کہ بجٹ کا اجلاس اہم… Read more »

بی این پی کا حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا فیصلہ اچھا ہے، مکھی و مکڑی پر کمیشن بنایا جاتا ہے، درینگڑھ واقعہ پر کمیشن نہیں بنایا گیا، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے آزاد رکن، سابق وزیراعلیٰ و چیف آف ساران نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مکھی اور مکڑی کے لئے تو کمیشن بنایا جاتا ہے لیکن درینگڑھ واقعے کی تحقیقات کے لئے اب تک کمیشن نہیں بنایاگیا، ایک ہوتا ہے بے کار ایک ہوتا ہے بہترین بے کار بجٹ، اگلے مالی سال کا صوبائی بجٹ بہترین بے کار بجٹ ہے، بی این پی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرکے اچھا کیا۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس، بجٹ کا پیر ہے نہ سر مسترد کرتے ہیں، اپوزیشن اراکین، تمام شعبوں پر مکمل توجہ دی گئی ہے، ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا۔ بی این پی کے رکن میر اکبر مینگل نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا نہ سر ہے نہ پیر کہاں سے شروع ہوتا ہے اور کہاں ختم ہوتا ہے کچھ پتہ ہی نہیں چل رہا سندھ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا لیکن بلوچستان جو پسماندہ بھی ہے اور ہمارے لوگ صحت، تعلیم، خوراک اور دیگر ضروریات مانگتے ہیں صحت کی سہولیات تو درکنار یہاں تو حالت یہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں پینا ڈول کی گولی تک دستیاب نہیں صرف سات فیصد بچے میٹرک تک تعلیم حاصل کرپاتے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی، 20ارب 46کروڑ روپے کے ضمنی میزانیہ کی منظوری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے 20ارب46کروڑ20لاکھ روپے سے زائد کے ضمنی میزانیہ 2019-20کی منظوری دے دی۔ وزیرخزانہ میر ظہور بلیدی نے 16ارب72کروڑ43لاکھ روپے سے زائد کے غیر ترقیاتی بجٹ کی مدمیں 28جبکہ ترقیاتی مد میں 3ارب 73کروڑ76لاکھ روپے سے زائد کے 4مطالبات زرایوان میں پیش کئے رواں اور ترقیاتی اخراجات سے متعلق کل 32مطالبات زر پیش کئے جن کی رائے شماری کے بعد منظوری دے دی گئی۔