کوئٹہ: محکمہ صحت کے مطابق ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں 9 ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بلوچستان میں رواں سال پولیووائرس کے کیسزکی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وفاق نے سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند کی ہے، وزیراعلی کا اسٹوڈنٹس سے بات چیت
کوئٹہ: آن لائن کلاسز کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کی جانب سے احتجاجی دھرنا حکومت اور طلبا کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد ختم کردیا، طلبا نےانٹر نیٹ کی بندش اور آن لائن کلاسز کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے جاری دھرنا دے رکھا تھا
بلوچستان حکومت کی بے حسی تاریخ کے سیاہ حروف میں لکھی جائیگی، بی ایم سی بحالی تحریک
تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کا احتجاجی دھرنہ چھٹے روز میں داخل تحریک کے قائدین حاجی عبداللہ خان صافی ڈاکٹر اعجاز بلوچ ڈاکٹر طارق بلوچ میر زیب شاھوانی عبدالباسط شاہ ڈاکٹر قادر بلوچ نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے
دوسرے صوبوں کی نسبت بلوچستان میں کورونا کی پھیلاو کی شرح زیادہ ہے. لیاقت شاہوانی
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کیپسٹی کم تھی اب روزانہ کی بنیاد پر 1500 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے. اب تک بلوچستان میں 45 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ہیں.
بلوچستان حکومت گرانے کیلئے اتحادی بھی متحرک، نئے وزیراعلیٰ کیلئے نواب اسلم رئیسانی موضوع امیدوار قرار، سراوان ہاؤس میں روابط کا سلسلہ شروع
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کیخلاف عدم کی تحریک زور پکڑ گئی، بیک ڈور رابطوں میں تیزی، حکومتی واتحادی جماعتوں کے ارکان کی نواب اسلم رئیسانی کے ساتھ بات چیت، سراوان ہاؤس میں اہم بیٹھک جلد لگنے کاامکان،نواب اسلم رئیسانی کو ساتھ چلنے پر یقین دہانی کرائی۔ حکومتی ناراض ارکان اور اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے نا م پر اتفاق کیا جائے گا۔
اپوزیشن بجٹ بارے تجاویز سامنے لائے، حکومتی اراکین‘ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں‘ اپوزیشن اراکین
کو ئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری،اجلاس کے دوران حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی خواتین اور اقلیتی اراکین نے بجٹ میں نظرانداز کئے جانے کیخلاف ایوان میں زمین پر بیٹھ کراحتجاج کیااجلاس میں صوبائی وزراء نے آئندہ مالی کے بجٹ کو موجودہ صورتحال میں ایک متوازن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کی تجویز کردہ تمام منصوبوں کو بجٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ بجٹ پر بحث میں حصہ لیں اور اپنی تجاویز سامنے لائیں تاہم اپوزیشن اراکین اپوزیشن کی اسکیموں کو بجٹ سے نکالنے کی مذمت کرتے ہوئے بجٹ کو مسترد کردیا۔
احساس پروگرام عوام کیلئے سر درد بن گیا، انتظامیہ سینٹروں سےغائب، مستحق افراد پریشان
کوئٹہ: احساس پروگرام عوام کیلئے سر درد بن گیا، انتظامیہ سینٹروں سےغائب ہوگئی جبکہ کلی شیخان بوائز سکول اور دیگر سینٹرز میں گزشتہ کئی روز سے سسٹم خراب ہیں،
کوئٹہ : آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء اور طالبات کو گرفتار کر لیا گیا
کوئٹہ : آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء اور طالبات کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء اور طالبات کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔ ابتدائی خبر مذید اب ڈیٹ کچھ دیر میں … Read more »
این ایف سی ایوارڈ بارے عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے،ساجد ترین
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق اور 18 ویں ترمیم کے خلاف سازش کرنے والوں کے جواب ہے۔
کورونا وائرس کے سیریس مریضوں کے لئے موثر انجکشن ڈیکسا میتھا سون کی بڑی تعداد میں افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ڈاکٹر سلیم ابڑو
کوئٹہ: ڈی جی صحت ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سیریس مریضوں کے لئے موثر انجکشن ڈیکسا میتھا سون کی بڑی تعداد میں افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی،