بلوچوں کو سازش کے تحت پر امن جد و جہد سے انتہا پسندی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر لشکری رئیسانی نے کہاہے کہ ملک میں خاص ذہنیت بلوچوں کوپُرامن سیاسی جدوجہد سے دستبردار کرنا چاہتی ہے تاکہ بلوچوں میں شدت پسندی کے رجحان کو بڑھاکر انہیں دنیا کے سامنے دہشت گرد ثابت کرسکیں سازشی عناصر ہمارا وسائل لوٹ چکے ہیں اب ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے ہماری چادروچاردیواری کے تقدس کو پامال کررہے ہیں۔

آن لائن کلاسز‘ طلباء ایکشن کمیٹی نے آج سے ملک بھر احتجاج کا اعلان کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: طلباء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مزمل خان نے طلباء کے حقوق اور آن لائن کلاسز کیخلاف 23 جون سے ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 80 فیصد علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت تک نہیں ایسے میں ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسز سے طلباء فائدہ اٹھانے کی بجائے پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ کو پانی کی فراہمی کیلئے منگی ڈیم پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہفتہ کوا سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہوا صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوربلیدی نے مالی سال 2020-2021ء کا بجٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے منگی ڈیم منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، برج عزیز خان اور بابر کچ ڈیمز کی فیزیبلٹی سٹڈی جاری ہے۔

بلوچستان بجٹ میں کینسروارڈاورائیرایمبولینس کیلئے رقم مختص

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیلتھ ایمرجنسی ائیر ایمبولینس شروع کرنے کے لیے اور ائیر ایمبولینس کی خریداری کے لیے بجٹ میں 2.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں موذی مرض کینسر کے علاج کے لیے نئے بلاک پر کام کا آغازکردیا گیا ہے، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال… Read more »

مکران میں خواتین کے قتل و ڈکیتی پر تمام ارکان مذمت کریں، نواب اسلم رئیسانی کا اجلاس کے دوران شدید غم و غصہ کا اظہار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران نواب اسلم رئیسانی نے ڈنک اور تمپ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں موجود تمام ارکان ان واقعات کی مذمت کریں، نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والوں پر ظہور نلیدی سمیت تمام ارکان لعنت بھیجے۔

گرانٹ نہیں دی جا رہی، تعلیمی ادارے بند ہیں،بلوچستان اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے،پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے عہدیداروں نے بجٹ اجلاس کے دوران صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کردیا۔جمعہ کے روز بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے عہدیداروں حاجی سلیم ناصر، حضرت اچکزئی، ملک عبدالرشید کاکڑ، نذیر محمد بڑیچ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر حکومتی ریفرنس کو کالعدم قرار دینا خوش آئند ہے،راحب خان بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹیو بلوچستان بار کونسل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر حکومتی ریفرنس کو کالعدم قرار دینا خوش آئند ہے،

کوئٹہ:اپوزیشن کا طویل دھرنا ختم‘ آج حکومت سے بیٹھک ہوگی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی اراکین اسمبلی نے مطالبات کے حق میں رات گئے تک وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے تھے آج صبح صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی نے دھرنا اراکین سے مذاکرات کئے جس کے بعد اپوزیشن نے زرغون روڈ پر جاری دھرنا ختم کردیا

چیئرمین سینٹ کی اختر مینگل سے ملاقات، حکومت سے اختلافات دو کرنے کی پیشکش،بی این پی سربراہ کی معذرت

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ میر محمدصادق سنجرانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کو حکومت سے اختلافات دور کرنے کی پیشکش کردی تاہم سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کیاہے کہ یہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کامسئلہ ہے،تبدیلی کا میرے پاس کوئی اختیار نہیں،بال حکمرانوں کے کورٹ میں ہے،اگر حکمران ان کو جن کا بھائی یا والد لاپتہ ہو کو مطمئن کریں تو ہم بھی مطمئن ہیں۔