کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے انہیں کورونا وائرس کے خطرے کا خیال نہیں ہے اس لئے اسمبلی اجلاس بلانا چاہتی ہے، اپوزیشن کے روئیے کی وجہ سے کورونا وائرس کے معاملے پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش،منجھوشوری میں آسمانی بجلی گرنے سے بچہ جاں بحق،پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع
کوئٹہ: ہرنائی، سبی، نوکنڈی، ڈیرہ مرادجمالی، چھتر،منجھوشوری، باباکوٹ، میرحسن،پیروپل اورنصیرآبادکے مختلف علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ موسلادار بارش ندی نالوں میں طغیانی،شدید بارش سے بلوچستان کا پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع اور منجھوشوری میں آسمانی بجلی گرنے سے بچہ جاں بحق۔
بی ایم سی بحالی تحریک نے احتجاجی کیمپ دوبارہ بحال کر دیا
کوئٹہ : تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے زیر اہتمام معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور ملازمین و طلباء کے استحصال کے جاری رہنے کے خلاف احتجاجی کیمپ بروری روڈ پر بحال کر دیا گیا ہے احتجاجی کیمپ میں کرونا کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
بلوچستان کابینہ نے نائب تحصیلدار کی خالی آسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے ذر یعے بھرتی کی منظوری دیدی
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ صوباء کابینہ کے اجلاس میں مختلف اہم صوبائی امور کا جائیزہ لیتے ہوئے متفقہ فیصلے کئے گئے۔
سرکاری اسپتال میں بزرگ سیکیورٹی گارڈ پر ڈاکٹر کا تشدد، ماسک نہ پہننے کی بات جرم بن گیا، سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا
کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں بزرگ سیکیورٹی گارڈ نے ایک ڈاکٹر کو ماسک کے بغیر گیٹ پر روکا تو ڈاکٹر آپے سے باہر ہوا اور بزرگ سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا.
بھارتی میڈیااور انکا میجر احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بھارتی اور انکے نام نہاد ڈائریکٹری کے رابطے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں وزیراعلیٰ نے بھارتی میڈیا اور بھارتی میجر کے بلوچستان کے حوالے سے کی گئی۔
لسبیلہ، خاران اور قلات آزاد ریاستیں تھیں پاکستان سے الحاق کے بعد بلوچستان کا نام سامنے آیا،جام کمال
کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے قبل خطے میں تین آزاد ریاستیں تھیں جو کسی کونسل سے نہیں ملیں بلکہ ہمارے آباؤ اجداد نے انکے لئے جنگیں لڑیں تھیں۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر218دکانیں سیل
کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر218دکانیں سیل،125 افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 218 دکانوں کو سیل کردیا۔
بلوچستان میں 27 میڈیا ورکرز کورونا وائرس کا شکار
کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس مقامی سطح پر تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈاکٹرز، طبی عملہ کے بعد میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد کورونا وائرس سے متاثر ہورہی ہے
نیب نے کوئٹہ کی غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین میں ریکور کی گئی رقم کے چیک حوالے کر دئیے
کوئٹہ : ڈائر یکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان اللہ خان نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین میں ملزم سے ریکور کیے گئے لاکھوں روپے کے چیک حوالے کر دئیے ہیں۔