کوئٹہ لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی پر 124 دکانیں سیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کا لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن شروع، ایک شاپنگ مال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج،124 دکانیں سیل،81 افرادگرفتار،178 گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ شہر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔

نہ احتیاط، نہ حفاظتی تدابیر نادرا آفس کے سامنے لمبی قطاریں لگ گئیں، کورونا بچاؤ کے کوئی انتظامات موجود نہیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نادرا آفس میں دوسرے روز بھی رش، سماجی فاصلے کے خلاف ورزی جاری، عوام کی بڑی تعداد احساس پروگرام کی معلومات کیلئے نادرا آفس پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نادرا آفس کے دوسرے روز کھلنے کے بعد آفس کے باہر شہریوں کا جم غفیر لگ گیا۔

کوئٹہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 106دکانیں سیل،72افراد گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر106 دکانیں سیل،72 افراد گرفتار، لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ موٹر سائیکل اور گاڑیاں بھی تحویل میں لینے کافیصلہ کرلیاگیا۔

لاک ڈوان کی خلاف ورزی پر 2سو 78 دکانیں سیل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: لاک ڈوان کی خلاف ورزی پر 2سو 78 دکانیں سیل68 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ ثافی نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 2سو 78 دکانیں سیل کردی جبکہ 68 افرادکو گرفتارکیاجبکہ مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے دوران 2 سو 10 گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق91 گاڑیوں کوبلاوجہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر چالان کیاگیا۔

فاطمہ جناح ہسپتال کورونا ٹیسٹ سست روی کا شکار، 12روز بعد بھی نتائج نہیں آئے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں کورونا کے ٹیسٹنگ کا عمل سست روی کا شکار،کورونا کے شبے میں ٹیسٹ کروانے والے کئی افراد کو 12 دن بعد بھی رپورٹس نہ مل سکی جبکہ کئی افراد کے ٹیسٹ گم ہوگئے جنہیں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے باوجود بھی رپوٹس نہ مل سکیں۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں ٹیسٹ کی رپورٹس لینے والے چکر کاٹنے لگے،ہسپتال کا عملہ ہرروز نئی تاریخ دینے لگ گئے ہیں۔

بلوچستان بھر میں یوم مئی انتہائی سادگی سے منایا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام بلوچستان بھر میں یوم مئی انتہائی سادگی سے منایا گیا یوم مزدور کے موقع پرکورونا وائرس کے پیش نظر اور حکومتی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے شکاگو کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی جلسے کی صدارت کنفیڈریشن کے صدر عبدالسلام بلوچ نے کی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،لیبر فیڈریشن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ ای او بی آئی پنشن بڑھائی جائے اور تمام ورکروں کو ای او بی آئی پنشن اور سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ کیا، یہ بات انہوں نے جمعہ کو سیکرٹری جنرل عبدالستار، چیئرمین شاہ علی بگٹی اور پی سی ایم ایل ایف کے چیئرمین محمد زمین کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

کوئٹہ پریس کلب کا کمانڈر سدرن کمانڈ سے اظہار تشکر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ پریس کلب(رجسٹرڈ) کے صدر رضا الرحمٰن، جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ اور دیگر عہدیداروں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کی جانب سے کوئٹہ کے میڈیا ورکرز اور اخبار فروشوں کے 550 خاندانوں کیلئے راشن کی فراہمی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں انہوں نے اخباری صنعت سے وابستہ افراد کی جس طرح سے حوصلہ افزائی کی وہ قابل تحسین عمل ہے۔