کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے 65 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد 721 ہوگئی۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
پشین زمینداروں کا لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے کا اعلان
کو ئٹہ: بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی پشین کے صدر سید عبدالقہار آغا اور دیگر عہدیداروں نے بلوچستان میں بجلی کی عدم فراہمی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کیسکو حکام نے آج سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو زمیندار قلعہ عبداللہ اور خانوزئی پشین سمیت دیگر علاقوں میں گرڈ اسٹیشنوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنے دیں گے۔
کورونا وائرس کے 55 نئے کیسز رپورٹ تعداد 607 ہوگئی، محکمہ صحت
کوئٹہ: محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں صوبہ میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 607 ہوگئی ہے۔
نیب بلوچستان نے تھری الائنس کمپنی کے مالک کاشف قمر سمیت 11 افراد کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا
کوئٹہ : قومی احتساب بیورو بلوچستان نے عوام الناس سے تقریباََ دو ارب روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی تھری الائنس کیس میں جاری تحقیقات مکمل کر تے ہوئے مرکزی ملزم کاشف قمر سمیت 11 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کو تعینات کیا جائے،شیرزمان
کوئٹہ: سی ٹی ایس پی ویٹنگ لسٹ امیدواروں سنگت شیر زمان اور کامران خان کاکڑ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیکہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں تعیناتیوں کیلئے 9 سے 15 اسکیل کی خالی رہ جانے والی اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کرنے کی بجائے کامیاب امیدواروں کو تعینات کرکے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائے، اور بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے وہ ناامیدی کے سائے سے بچ جائیں۔
وزیراعظم اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کو تیار نہیں، عوام کا حکومت پر اعتماد ختم ہو چکا ہے، ن لیگ بلوچستان
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کو ساتھ لے کر چلنے کی دعوت دی مگر وزیراعظم اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کو توہین سمجھتے ہیں، قوم کو متحد کئے بغیر کورونا کے خلاف لڑائی نہیں جیت سکتے،وزیراعظم پر عوامی اعتماد ختم ہوچکا ہے حکمرانوں کو جب عوامی تائید اور حمایت حاصل نہ ہو توانہیں حکمرانی کا حق حاصل نہیں ہوتا۔
مذاکرات کی آڑ میں تحریک کو ختم کرنا حکومت کی خام خیالی ہے،بی ایم سی بحالی تحریک
کوئٹہ : تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے زیر اہتمام گزشتہ روز بی ایم سی میں مظاہرہ ہوا مظاہرے سے چیئرمین تحریک بحالی بی ایم سی حاجی عبداللہ خان صافی وائس چئرمین ڈاکڑ الیاس بلوچ جنرل سیکرٹری میر ذیب شاھوانی اور باسط شاہ نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اعلیٰ حکام اور صوبائی وزرا کے ساتھ معاہدے کے تحت احتجاج موخر کیا گیا تھا۔
کوئٹہ: کورونا کا ایک اور مریض انتقال کر گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی
کوئٹہ:کوئٹہ میں کورونا کا ایک اور مریض جاں بحق مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث کوئٹہ میں فاطمہ جناح ہسپتال میں کورونامیں مبتلا مریض اڑتیس سالہ شیخ ماندہ کا رہائشی بدھ کے ر وز انتقال کر گیا۔
سردار مصطفیٰ خان ترین کوروناوائرس کے باعث انتقال کرگئے
کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اورسابق صوبائی وزیر سردار مصطفیٰ خان ترین کوروناوائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
مزید 21 افراد میں آج کورونا وائرس کی تصدیق تعداد 486 ہوگئی، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مزید 21 افراد میں آج کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 486 ہوگئی،