کوئٹہ:کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکول گرینڈ الائنس کے ترجمان نذر بڑیچ کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے سے صوبے کے 8 لاکھ بچوں سمیت 50 ہزار اساتذہ بری طرح متاثر ہوئے ہیں حکومت کی طرف سے سہارا نہ دیا گیا۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ: فقیر آباد کے علاقے میں خاندان کے 9 افراد کورونا وائرس کا شکار
کوئٹہ: فقیر آباد کے علاقے میں خاندان کے 9 افراد کورونا وائرس کا شکارہوگئے کورونا وائرس کا شکار بیشتر افراد آزاد گھوم پھر رہے ۔
عوام کو سستی اشیاء مہیا کی جائے گی’قاسم سوری
کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عوام کو سستی اشیاء مہیا کی جائے گی جس کے لئے 10 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے جس میں سے پانچ گاڑیاں کوئٹہ شہر جبکہ پانچ دیگر ڈسٹرکٹ میں شیڈول کے مطابق جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موبائل یوٹیلٹی سٹور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
بلوچستان میں کورونا کے پیش نظر شہریوں کو ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں شہریوں کو ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا۔
کوئٹہ:عوام لاک ڈاون میں نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے، سختی کرنی پڑرہی ہے،ترجمان بلوچستان حکومت
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے متعلق ہمارے پاس عوام اور دکانداروں کے 2 مختلف مطالبات سامنے آرہے ہیں، عوام کہتی ہے کے لاک ڈاون کو سخت کیا جائے اور تاجر برادری نرمی کا مطالبہ کررہی ہے۔
بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 333 ہوگئی،
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں 28 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 333 ہوگئی ہے،
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش،حادثات کے باعث ایک افرادجاں بحق، چار زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اوربلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، کچلاک میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں بارش کی وجہ سے تین گاڑیاں پھسل گئی حادثہ میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے میت اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
موجودہ صورتحال میں اجلاس طلب کرنا کسی خطرے سے کم نہیں، میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماوں کے درمیان اپوزیشن کی جانب سے جمع کردہ ریکوزیشن پر بات چیت ہوئی۔
درزی کی دکانوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیاجائے،درزی اتحاد
کوئٹہ: درزی کی دکانوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیاجائے، دکانیں کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تواحتجاجاََ وزیراعلیٰ ہاؤس اور ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کے باہر دھرنا دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہارآل بلوچستان درزی اتحاد کے صدر غلام فاروق، جنرل سیکرٹری سمیع اللہ اور نائب صدر الطاف نیچاری نے کوئٹہ پریس کلب میں جمعرات کوپریس کانفرنس کے دوران کیا۔
کورونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا، اموات کی تعداد 5 ہوگئی، 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت
کوئٹہ: محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا، بلوچستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہوگئی۔