بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلی کے معاونین خصوصی کے تقرر کو کالعدم قرار دیدیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلی کے معاونین خصوصی کےمتعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا، فیصلہ میں  وزیراعلی کے معاونین خصوصی ایکٹ 2018 کو کالعدم قرار دے دیا۔

کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حفاظتی لباس ماسک اور دیگر طبی سامان لیکر اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کا جہاز کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حفاظتی لباس ماسک اور دیگر طبی سامان لیکر اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گیا، طبی سامان این آئی ایچ اور این ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔

پولیس نے کوئٹہ شہر میں لاک ڈاون کے دوران سینکڑوں گاڑیوں کے خلاف کارروائی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر پولیس نے مشتبہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی، بغیر کاغذات، کالے شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ کی سینکڑوں گاڑیوں کے خلاف کارروائی، تنبیہ سرزنش اور جرمانہ کیا گیا۔

تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کا حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم،مطالبات منظور نہ ہونے پر دھرنا دینے کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے رہنماؤں کاایک ہفتہ کا الٹی میٹم، وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق تحریک بحالی بی ایم سی کے چیئرمین حاجی عبداللہ صافی، وائس چیئرمین ڈاکٹر الیاس بلوچ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائیگاہمارے احتجاج کے خلاف اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو تادم مرگ بھوک ہڑتال سمیت احتجاج کے تمام راستے اپنانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگاری میں اضافہ،عوام فاقہ کشی پر مجبور

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں لاک ڈاؤن، بیروزگاری میں اضافہ، عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے، ایس اوپیز بناکر معاشی سرگرمیاں بحال کی جاسکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، لاک ڈاؤن کے باعث چھوٹے بڑے تجارتی سمیت دیگر کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے باعث بڑی تعداد میں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں جبکہ دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوکر رہ گیا ہے سفید پوش افراد کے گھروں میں بھی فاقہ کشی نے ڈھیرے ڈال دیئے ہیں۔

اس مشکل حالات سے نکلنے کیلئے این ایف سی ایوارڈ پر غور کرنا ضروری ہے، وزیراعلی بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل حالات سے نکلنے کیلئے این ایف سی ایوارڈ پر غور کرنا ضروری ہے، کورونا وائرس سے آئندہ 6 ماہ مزید مالی مشکلات درپیش ہونگی.