کوئٹہ: کوئٹہ کا ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا، کڈنی سیںٹر کے سینئر نیفرولوجسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 15 ہوگئی۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
لاک ڈاون سے غریب آدمی کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے مشکلات کو کم کرنے کیلئے معاشی حکمت عملی اختیار کی جائے گی، وزیراعظم
کوئٹہ: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہاوس کوئٹہ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اعلی سطحی اجلاس جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں قائم کردہ کرونا قرنطینہ سینٹر کا دورہ
کوئٹہ: وزیر اعظم عمران خان نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں قائم کردہ کرونا قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا،
اپوزیشن کی جانب سے بلوچستان حکومت پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے،زمرک اچکزئی
کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے بلوچستان حکومت پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے،بلوچستان حکومت نے ہمیشہ سوچ وبچار کے بعد اہم فیصلے کئے ہیں،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس عالمی وباء اورموذی مرض ہے اس لئے عوام اس بیماری سے پیشگی بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
کورونا وائرس کے تدارک کےلئے جو اقدامات کیئے جانے تھے وہ نہیں کئے جاسکے، اپوزیشن جماعتیں
کوئٹہ: بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران پشتونخواہ میپ کے سینئر رہنماء عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ کورونا وائرس کے تدارک کےلئے جو اقدامات کیئے جانے تھے
چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا مقصد بہتر رہنمائی ہے، ڈاکٹرز کے چند تحفظات جائز تھے، ظہور بلیدی
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے حوالے سے گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے جس میں ڈیڑھ ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہہ خدمات پر سیلز ٹیکس,بلوچستان انفراسٹرکچر ٹیکس پر بھی چھوٹ دی گئی ہے۔
کوئٹہ لاک ڈاون میں مزید سختی، کرفیو کی خبروں میں صداقت نہیں،محکمہ اطلاعات
کوئٹہ: شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون میں سختی کی جارہی ہے تاکہ عوام کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے ضلعی انتظامیہ شہر کے تجارتی مراکز سمیت دیگر ہجوم والی جگہوں پر سختی سے اقدامات شروع کردیئے ہیں
شعبہ صحت مختلف مافیا کے ہاتھ میں رہا ہے،وائی ڈی اے کسی کیلئے استعمال نہ ہوں, وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ بلوچستان کا شعبہ صحت مختلف مافیا کے ہاتھ میں رہا ہے ایم ایس ڈی،سنئیر ڈاکٹروں پروفیسروں ، بیورو کریسی اور سیاست دانوں کی شکل میں مافیا میڈیکل سپلائی اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر کنٹرول چاہتا ہے۔
سرکاری اسپتالوں میں تمام سروسز کا بائیکاٹ، ینگ ڈاکٹرز کا سیکٹری صحت کی معطلی کا مطالبہ
کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی رہائی کے احکامات کے باوجود ڈاکٹرز نے رات تھانوں میں گزاری، صوبائی وزراء اور ڈاکٹروں کے درمیان ہونے والے مزاکرات بھی ناکام ہوئے، ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11 نئے کیسز، مریضوں کی تعداد 202 ہوگئی،
کوئٹہ: محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 202 ہوگئی ہے.