بلوچستان کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بلوچستان کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی باوثوق زرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان ، پارلیمانی سربراہ بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کا صوبائی کابینہ اجلاس میں شدید تحفظات کا اظہار محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے کو جو اشیاء یا امداد فراہم کی گئی ھے

کوئٹہ،محکمہ ہیلتھ کے مزید پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس کے تین ملازمین، سول ہسپتال کوئٹہ کے ایک ڈاکٹر اور مقامی کالج کے پرنسپل میں کورونا وائرس کی تصدیق، ذرائع کے مطابق ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ آفس کے عبدالباقی پرنس، محمد اکرم سپرنٹینڈنٹ، عبدالظاہر اسسٹنٹ ڈی جی آفس، عصمت اللہ ٹیکنیشن،ایک ڈاکٹر سول ہسپتال کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ بشمول منظور رئیسانی پرنسپل نرسنگ کالج کے رزلٹ آج پازیٹیو آئے ہیں۔

شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں داخل کورونا وائرس کے شکار مزید 14 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ سے کورونا کے حوالے سے ایک اور خوشخبری مزید 14مریض صحت یا ب ہوگئے جنہیں ہسپتال سے فارغ کرکے گھروں کو بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں داخل کورونا وائرس کے شکار مزید 14 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس میسر نہیں، ڈیوٹی بھی دیں گے احتجاج بھی جاری رہیگا، ینگ ڈاکٹرز نے ایم ایس کے دفتر کو تالا لگا دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس نہ فراہم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے سول اسپتال میں میڈیکل سپرینٹنڈنٹ اور ڈپٹی میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کے دفاتر کو تالے لگا دیئے۔

بلوچستان,11 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق، ڈاکٹرز میں تشویش، حفاظتی کٹس کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں, کوئٹہ.

کوئٹہ: کورونا وائرس سے ڈاکٹرز بھی متاثر ہونے لگے ہیں بلوچستان 3 نئے کیسز کے بعد 11 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹرز میں حالیہ کیسز کے بعد تشوہش بڑھ گئی ہے جس پر ڈاکٹرز نے محکمہ صحت سے فوری طور پر حفاظتی کٹس کا مطالبہ کیا۔

سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام ثابت، سابق ایکسین کو قیداور جرمانے کی سزا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور شاہوانی نے آج جمعہ کو سابق ایکسین صنعت و حرفت بلوچستان عدیل انور کو تین سال قید بامشقت اور 96 لاکھ جرمانہ جبکہ ملزم کے فرنٹ مین خادم حسین کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

ینگ ڈاکٹرز نے وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اپنا احتجاجی لاعمل آئندہ 3 روز کیلئے موخر کردیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان بابر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ڈاکٹر یاسر اچکزئی کی قیادت میں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی۔

چھوٹے تاجروں کو جزوقتی کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے، صدیق یوسفزئی

Posted by & filed under مزید خبریں.

اسلام آباد: آل بلوچستان موبائل ایسوسی ایش کے صدرصدیق یوسفزئی نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ کی دکانوں کی طرح چھوٹے تاجروں کو بھی6اپریل سے حفاظتی پروٹوکول کے مطابق جزوقتی کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔