ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ،حکومت اعلانات کی بجائے عوام کو تحفظ کیلئے اقدامات کرے ،لیاقت بلوچ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سول ہسپتال کالونی جاکر بم دھماکے میں شہید ہونے والے صحافی شہزاد خان کے لواحقین سے تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔

انسداد دہشتگردی کیلئے موثراقدامات اٹھائے گئے ہیں قوم حوصلے سے کام لے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر سیکیورٹی کو ہرقیمت پر یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار اور رنجیدہ کردیا ہے

سانحہ کوئٹہ جیسے واقعات دہشتگردی کیخلاف ہمارے حوصلے کمزور نہیں کرسکتے، نواب زہری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی اور سانحہ کوئٹہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے پاک فضائیہ کی جانب سے بلوچستان کے عوام اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ائیر چیف مارشل نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ صرف بلوچستان کے عوام کے لیے ہی نہیں

ملک دشمن عناصر کو یہ پیغام ہے کہ اپنی بقاء اور آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ،آئی جی ایف سی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام سات روزہ میگا تعلیمی ایونٹ کے تحت انٹر یونیورسٹی شارٹ فلم اور دیگر مقابلوں میں کامیاب طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن تھے۔ جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔

کورین شہریت کی پیشکش ہوئی لیکن وطن پیارا ہے، باکسر محمد وسیم

Posted by & filed under کھیل.

لاہور: ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ چیمپئن محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیل کو سپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے قومی باکسرز اور کوچز بددل ہوکر باہر کے ممالک جانے پر مجبور ہورہے ہیں، مجھے بھی کورین شہریت کی پیشکش ہوئی لیکن میرا جینا مرنا وطن کے ساتھ ہے۔

قومی اسمبلی میں سائبر کرائم بل کثرت رائے سے منظور

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی مخالفت کے باوجود سائبر کرائم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز پیش کیا جانے والا سائبر کرائم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے بل کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ بل میں انسانی حقوق سے متصادم ترامیم کی گئی ہیں اس لئے بل کو فی الفور منظور نا کیا جائے تاہم جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی نے بل کی منظوری کی حمایت کی اور ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت نے بل منظور کرلیا۔