وزیراعلیٰ پختونخوا ء کا بیان قومی یکجہتی کے منافی، دشمن کے بیانیہ کو تقویت دینے کی کوشش ہے، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے خلاف دیے گئے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے قومی یکجہتی کے منافی اور دشمن کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش قرار دیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وطنِ عزیز کے تحفظ اور امن کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر افسران اور جوان قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ایسے محب وطن سپوتوں کے بارے میں منفی اور بے بنیاد گفتگو کسی بھی ذی شعور پاکستانی کے لیے ناقابلِ قبول ہے



مینڈیٹ چور سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات میں شکست دیں گے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس پارٹی کے رجسٹریشن آفس میں منعقد ہوا، اجلاس سے نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اسلم بلوچ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات علی احمد لانگو مرکزی خواتین سیکریٹری یاسمین لہڑی، مرکزی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ،ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی، مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی عبدالصمد رند۔ جلیل ایڈوکیٹ، میڈم فریدہ بلوچ، ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری ریاض زہری نے خطاب کیا



کوئٹہ کے مئیر کا انتخاب پانچویں مرحلے میں ہوگا، الیکشن کمیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ میں چھ برس کے بعد بلدیاتی انتخابات 28دسمبر کو منعقد ہوں گے کوئٹہ میں مئیر کا انتخاب پانچویں مرحلے میں ہوگا جس میں تقریبا چھ ماہ کاعرصہ لگ جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے این این آئی کو بتایا کہ 28دسمبر کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 172یونین کونسل کے 641 جنرل وارڈز سے ایک ایک کونسلر کا انتخاب ہوگادوسرے مرحلے میں ہر یونین کونسل کے منتخب اراکین 33فیصد خواتین،پانچ فیصد کسان،پانچ فیصد ورکر اور پانچ فیصد غیر مسلم کو منتخب کریں گے



مائنز منرلز ایکٹ،نوابزادہ لشکری رئیسانی نے اسد اللہ بلوچ،ربانی خان کاکڑ کو بھی خطوط ارسال کردیئے

| وقتِ اشاعت :  


قبل ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان لشکری خان رئیسانی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ورکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ،بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ،عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان لالا، کول مائنز اونرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میر بہروز ریکی کو بھی خطوط ارسال کئے ہیں۔



انتظامیہ کا کوئٹہ میں مبینہ دہشت گرد عناصر اور ان کے ممکنہ معاونین کی پروفائلنگ کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی،لیفٹیننٹ کرنل آنٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان محمد آصف خان،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویڑن سید کلیم اللہ کے علاؤہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، کسٹمز، اسپشیل برانچ،ایس ایس پی ایڈمن کوئٹہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی کی پیش رفت،BISA ڈیش بورڈ پر شکایات کی باقاعدہ اپ لوڈنگ،دہشت گردوں اور معاونین کی پروفائلنگ،فورتھ شیڈول کی اپ ڈیٹنگ، چھوٹے ہتھیاروں (SMAs)کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی,اسکول ٹیچر کے خلاف کاروائی جو منحرف سرگرمیوں میں ملوث ہو.اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں طویل غیر حاضری کے خلاف قدم، فعال بنائے گئے اسکولوں اور بنیادی مراکز صحت کی تعداد، سرکاری/نجی ہاسٹلز کی انسپیکشن اور مانیٹرنگ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا



27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان اسمبلی نشستوں میں اضافہ خوش آئند، مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا: بی اے پی ترجمان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے 27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشتوں میں اضافے سے متعلق ترمیم شامل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ترمیمی بل سینیٹ اور قومی سے منظورکرلیا جائے گا جس کے لئے تمام اتحادی جماعتوں سے بھی درخواست کرتے ہیںبلوچستان میں سیٹوں میں اضافے سے مسائل کے حل میں کافی مدد ملے گی



کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات بی این پی نے کمیٹی تشکیل دیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کمیٹی کے ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے کمیٹی کے سربراہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ہوں گے



کوئٹہ سردیوں کے آمد کیساتھ ہی سریاب و گردنواح میں گیس پریشرغائب ،شہری پریشان ،نیشنل پارٹی کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ سریاب میں موسم سرما کے آمد کے ساتھ ہی بجلی اور گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کی وجہ سے عوام شدید مشکلات اور ازیت میں مبتلا ہے جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ نیشنل پارٹی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور سعد دہوار نے اپنے مشترکہ بیان میں کیسکو اور سوئی گیس حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے موقع پر کوئٹہ بالخصوص سریاب میں عجیب تماشا شروع کیا گیا ہے 20 گھنٹوں سے زائد کی بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں غیر معمولی کمی کی وجہ سے شہریوں بلخصوص بچے بزرگوں اور بیماروں کو شدید تکلیف اور ازیت میں مبتلا کیا ہے



چینی کمپنیوں اور سنجرانی کمپنی کے درمیان بلوچستان کے مائننگ سے متعلق معاہدہ

| وقتِ اشاعت :  


گوانگژو:چین کی معدنیاتی کمپنی گوانگ ڈونگ ہونگ دا اور پاکستان کی سنجرانی مائننگ کمپنی (ایس ایم سی) کے درمیان چین کے شہر گوانگژو میں ایک مفاہمتی یادداشتِ پر دستخط ہو گئے جس کا مقصد بلوچستان میں معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے،یہ بات ہونگ دا نے اس ہفتے اپنے اعلامیے میں بتائی۔



آرٹیکل 243 پر حکومت کا ساتھ دیں گے، این ایف سی شیئر بڑھ سکتا ہے، کم نہیں ہوسکتا: بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے، آئینی عدالت کے حق میں ہیں، میثاق جمہوریت میں شامل دیگر نکات پر بھی بات ہونی چاہیے۔