مشکل وقت میں باہر جاکر بیٹھ جانیوالوں کو پارٹی میں شامل نہیں کریں گے ،علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ہمارے دور حکومت میں کھا پی کر زندگیاں بنانے والوں اور وقت پر چھوڑنے والوں کو کسی بھی صورت پیپلز پارٹی میں شامل نہیں کرینگے۔



مولانا علی محمدابو تراب کی عدم بازیابی تشویشناک ہے فوری اقدامات کئے جائیں ،سیاسی جماعتیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی امیر اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر مولانا علی محمد ابو تراب اور انکے ساتھیوں کے اغوا ء کو پورے صوبے کیلئے المیہ قراردیا ہے ۔



مسلمان پاکستان کے اسلامی تشخص کو بچانے کیلئے جمعیت کو ووٹ دیں ،مولانا قمر الدین

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے سیکرٹری جنرل میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس عمومی کے رکن مولانا محمد صدیق مینگل نے کہا ہے کہ ملک کو اندورنی و بیرونی چیلنجوں سے نکالنے کے لئے ہمیں جامع خارجہ پالیسی اختیار کرنا ہوگا ۔



نواز شریف نا اہل ہوچکے کس حیثیت سے وزیر اعظم کا پروٹو کول دیا جا رہا ہے ،سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے مختلف اضلاع کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہاہے سپریم کورٹ نواز شریف کے عدلیہ مخالف بیانات کا نوٹس لیں نواز شریف کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے نواز شریف اور ان کے خاندان پر کرپشن ثابت ہوچکی ہے ۔



کوئٹہ ،سبی ،بولان اور چمن میں دو خواتین سمیت 6 افراد قتل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +سبی: کوئٹہ، سبی ،چمن ، بولان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 6افراد کو قتل کردیاگیا ،پولیس کے مطابق تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں سریاب روڈ کلی بنگلزئی کے قریب نامعلوم افراد نے 40سالہ احمد خان ولد قمبر خان سومرو کو اس وقت گولیاں مار کر قتل کردیا جب وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔



بلوچستان اسمبلی کی کارروائی ارکان کی دلچسپی کم ہوگئی آخری سیشن میں ارکان کی کم شر کت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی کارروائی میں ارکان کی دلچسپی کم ہوگئی۔غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافین ) کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے آخری سیشن میں صوبے کے قانون سازوں کی دلچسپی کم دیکھی گئی۔ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اسمبلی کی 24فیصد کارروائی کے دوران موجود رہے ۔



بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فورسز بھر پور اقدامات کر رہے ہیں ،آئی جی پولیس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ حکومت اور آفیسران کے تعاون سے پولیس کے بہت سے مسائل بروقت حل ہونے کی وجہ سے فورس کا مورال بلند ہوا ہے بحیثیت فورس کے کمانڈر ان کی مشکلات کے خاتمے کے لئے ہمیشہ اپنا بھر پور کردار کیا ہے ۔



خرد برد کیس سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد پر فرد جرم عائد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے 200ملین روپے خردبرد کیس میں گرفتار سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد سمیت ریفرنس میں نامزد دیگر 15ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔



امراض قلب کے آلات کی خریداری میں خرد برد کیس ملزمان کی ریمانڈ میں توسیع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے امراض قلب کے مریضوں کیلئے اسٹنٹس کی مد میں کروڑوں روپے خردبرد کیس میں گرفتار ایم ایس ڈی بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ،اسٹنٹس بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید14روزہ توسیع کے احکامات دے دئیے ۔



گزین مری کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

| وقتِ اشاعت :  

ghazan-marri

کوئٹہ: بلوچ قوم پرست رہنماء نواب خیر بخش مری مرحوم کے گرفتارصاحبزادے گزین مری کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ نوابزادہ گزین مری کو اٹھارہ سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد 22ستمبر کو کوئٹہ پہنچنے پر ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔