پاکستان میں عالمی کر کٹ کی دوبارہ بحالی ملک میں امن کا ثبوت ہے، نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے ورلڈکرکٹ الیون کے دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی دوبارہ بحالی کے ساتھ ساتھ ملک میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کامظہرقراردیاہے اورکہاہے کہ یہ تاریخی دورہ اس بات کاثبوت ہے کہ دُنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاؤشوں اوران کے نتیجے میں پاکستان میں قائم ہونے والے امن کوسراہتی ہے ۔



سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، ڈاکٹر عمر بابر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر عمر خان بابر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدای منصوبے کے لئے بہترین منصوبہ بندی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان ہر ممکن اقدام اٹھارہی ہے کیونکہ یہ منصوبہ بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔



دنیا میں بد امنی اوردہشتگردی کا ذمہ دار بھارت اور اسرائیل ہے, جمعیت بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کو دھمکی دینے والا امریکہ پہلے افغانستان میں اپنا اور روس کا حشر یکھے دنیا میں بد امنی اور دہشتگردی کا ذمہ وار بھارت اور اسرائیل ہے جس کی سرپرستی امریکہ کر رہی ہے ۔



بلوچستان ،مزدوروں کے بچوں کیلئے مختص سکالر شپ گرانٹ میں خرد برد کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے مزدوروں کے بچوں کیلئے مختص اسکالر شپ گرانٹ میں بڑے پیمانے پر خرد برد کرنے پر نیب نے بلوچستان ورکرز ویلفئیر بورڈ کے تین آفیسران کے خلاف احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس دائر کر دیاگیا۔



ہرنائی ، کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔لیویز کے مطابق ہرنائی کے علاقے ہزارہ ڈم میں مقامی کوئلہ کان میں کانکنی کے دوران زہریلی گیس بھر گئی۔ گیس کے باعث دم گھٹنے سے کان میں موجود تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔



روہنگیا مسلمانوں کی نشل کشی کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے میانمار کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ،مظاہرین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +اندرون بلوچستان : میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مبینہ طور پر بدترین مظالم کیخلاف مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے بلوچستان بھر میں مظاہرے کئے گئے۔



مستونگ سے ملنے والی لاشیں مقتول چینی باشندوں کی ہوسکتی ہیں ، حکام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی دو مسخ شدہ لاشوں کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے نمونے اسلام آباد منتقل کردیئے گئے ہیں تاکہ مرنے والوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کی جانچ کرائی جاسکے۔



پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال پر حکومتی عدم توجہی سوالیہ نشان ہے ،سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا کہ پٹ فیڈر اور کھیرتھر کینال پر حکومتی عدم توجہی سوالیہ نشان ہے پٹ فیڈر اور کھیرتھر کینال کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے کا فنڈ جاری ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود پٹ فیڈر اور کھیرتھر کینال میں ناقص بھل صفائی اور سلٹنگ کی وجہ سے آبی استعداد کار ہر سال کم سے کم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاشتکار اور زمیندار آبی قلت کا شکار ہے ۔



کچلاک کے قریب ہونیوالے واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کچلاک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید مزمت کی ہے۔