پاکستان کے تمام بحرانوں کا حل ماضی کو بھولنا اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ بنانا ہے، محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


پشین: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے تمام موجودہ بحرانوں کا حل ماضی کو بھولنا اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہے ،منتخب پارلیمنٹ ہی وہ جگہ ہونی چاہئے جہاں سے ملک کی داخلہ اور خارجہ سیاست کا فیصلہ ممکن ہو۔



پاکستان کی دفاع 22کروڑ عوام ہیں دشمن کو ہمیشہ ناکامی ہوگی،آئی جی ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ+کوہلو+کچلاک (آئی این پی )انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ آزادی ہر دن قیمت مانگتی ہے جسے اس دھرتی کے بیٹے جو نوں کے نذرا نے دے کر ادا کر رہے ہیں ،پاکستان کی دفاع اس کے 22کروڑ عوام ہیں جو اس کے لئے ہر… Read more »



مردم شماری کے نتائج کو جواز بنا کر برادر اقوام کو لڑانے کی کوشش ہو رہی ہے ، اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے مردم شماری کے نتائج کو جواز بنا کر برادر اقوام کے مابین تعصب کو بڑھاوا دینے کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں رہنے والی تمام اقوام اب باشعور ہوچکی ہیں اور کسی کے بہکاوے میں آکر برادر قوموں کے خلاف اب کوئی صف آرا نہیں ہوگا ،اگرتخت لاہور کے اتحادیوں سے فاٹا کا انضمام رکوایا جاسکتا ہے ۔



ساحلی اور وسائل بارے نیشنل پارٹی کے موقف واضح ہے،طاہر بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق سنیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں ایک قوم پر ست جماعت ہے ہم نے بلوچستان کے قومی حقوق کے لئے ہمیشہ سے مؤ ثر آواز بلند کیا ہے ۔



گوادر بم حملے کی مذمت دہشتگردوں کی کمر توڑدی ہے وہ آخری سانسیں لے رہے ہیں ،نوا ب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گوادر میں دشتی مارکیٹ کے قریب دستی بم حملے کے نتیجے میں معصوم افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری طور پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔



حکمرانوں کو پشتون قوم نہیں پشتون سر زمین اور وسائل سے سر وکار ہے ،اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


ہرنائی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو پشتونوں سے کوئی غرض اور ہمدردی نہیں بلکہ ان کی تمام تر توجہ اور دلچسپی صرف پشتونوں کی سرزمین کے وسائل میں ہے ، جنت نظیر وطن کے لوگ فاقوں سے مررہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔



گوادر میں کراچی سے سیر و تفریح کیلئے آنے والوں پر بم حملہ 7 افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : گوادر، سید ہاشمی ایونیو روڈ پر دھماکہ۔ سات افراد زخمی، زخمیوں میں دو کمسن بچے بھی شامل۔ واقعات کے مطابق منگل کے روز گوادر شہر میں مین سید ہاشمی ایونیو روڈ پر ایک دکان میں نامعلوم حملہ آوروں نے آتش گیر مادہ پھینک کر فرار ہوئے۔دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔



واشک میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ،لیفٹیننٹ کرنل سمیت 3اہلکار جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں فرنٹیئر کور کے قافلے پر دہشتگرد حملے میں ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل سمیت تین اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں نئے تعینات ہونے والے پنجگور رائفلز کے کمانڈنگ بھی شامل ہیں۔