افغان مہاجرین کے بلاک شناختی کارڈز کی بحالی کیلئے بل پاس کرنیوالے اب شور مچا رہے ہیں ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا گیا ہے کہ مردم شماری سے متعلق نیشنل پارٹی کا دعوی کھسیانی بلی کھمبا نوچنے کے مترادف ہے بلوچستان کا ہر باشعور بلوچ بخوبی جانتا ہے کہ چالیس لاکھ افغان مہاجرین اور مردم شماری سے متعلق بی این پی کی پالیسی کیا رہی جو کھلی کتاب کی مانند ہے ۔



سوراب، سیکورٹی فورسز کاسوائی میں مسلح شخص ہلاک،3اہلکار زخمی ،سبی اور تربت میں3افراد قتل

| وقتِ اشاعت :  


سبی+تربت+مستونگ: بلو چستان میں مختلف واقعات میں چارافراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز سبی کے نواحی گاوں کلی خجک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیااور فرار ہو گئے مقتو لین کی نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات مقا می انتظا میہ کر رہی ہے۔



بلوچستان دہشتگردی کے تمام بڑے واقعات کا مسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت گرفتار ،اعترافی وڈیو بیان بھی جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں قانون نافذ کر نے والے اداروں نے دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ درگاہ شاہ نورانی، پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ اور سول اسپتال کوئٹہ میں وکلاء پر خوکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔



بلوچستان، ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہواہے ، رواں مالی سال صرف 247 منصوبوں میں 2 ارب 60 کروڑ روپے ہڑپ ، محکمہ خزانہ بلوچستان کی قائم کردہ کمیٹی نے پردہ چاک کر دیا ،مذکورہ کمیٹی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی رپورٹ ایڈیشنل سیکرٹری ترقیات کو مراسلہ تمام شواہد کے ساتھ بھیجا گیا ۔



سوئی گیس لیز معاہدے کو ایک سال مکمل بلوچستان کو ایک روپیہ بھی نہیں ملا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں سوئی گیس فیلڈ کو پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کو10سالہ لیزپردئیے جانے سے متعلق معاہدہ کو ایک سال بیت گیامگر بلوچستان کو اسکے معاہدے کے تحت تاحال ایک روپیہ بھی نہیں ملااگر رواں مالی سال کے پیسے نہ ملے تو صوبے کے بجٹ کا خسارہ بڑھنے کا خطرہ ہے ۔



وزیر اعلیٰ بلوچستان کا رمضان پیکج کا اعلان گرانفروشی کیخلاف اقدامات کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے پیکج دینے کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ خزانہ، محکمہ صنعت، محکمہ زراعت اور محکمہ خوراک کو فوری طور پر پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔



فا ٹا کے پی کا حصہ بنے گا مخالفت کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی ،اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ بن کر رہے گا اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر فاٹا خیبر پختونخوا انضمام کی مخالفت کر نے والے ناکامی سے دوچار ہو نگے ۔



کوئٹہ کی حدود میں قبائل کی اراضی پر غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کیا جائے ،قبائلی عمائدین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آباد قبائل کے رہنماؤں حاجی نظام الدین کاکڑ، عبدالرحمان بازئی، ملک عبدالولی کاکڑ، ملک نصیر احمد شاہوانی، ڈاکٹر ظاہر بازئی، ملک امان بازئی، ارباب عبدالقادر ، محمد یوسف کاکڑ یاسین زئی، خان محمد چشتی ، حضرت افغان سمیت دیگر نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ضلع کوئٹہ کی حدود میں کاسی، یاسین زئی، بازئی، شاہوانی، ملازئی، سر گڑہ، کیرانی سادات،عیسیٰ خیل قبائل کی زمینوں کی الاٹ اور نجائز تعمیرات کے لئے کی جانیوالی الاٹ منٹ کو فوری طور پر منسوخ کر کے بیرونی از لائن زمینوں کو کوئٹہ جدی پشی آباد قبائل وزمینداران کے نام اندراج کو یقینی بنایا جائے ۔