کوئٹہ: بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پیاز ، سیب ، ٹمارٹر اور انگور کی درآمد پر پابندی عائد نہیں کی گئی تو زمیندار سخت معاشی بحران میں مبتلا ہو جائینگے اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بلوچستان کے قومی شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دینگے۔