کوئٹہ : پولیس نے چمن میں بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ غیر ملکی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ملزم نے چمن کے علاقے ٹرنچ روڈ، ریلوے روڈ اور گرلز کالج کے سامنے بم دھماکوں کا اعتراف کیا ہے ذرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس نے دس روز قبل افغان دہشتگرد کو گرفتار کیا مذکورہ دہشتگرد 2 سال قبل چمن کے علاقے میں ہونیوالے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔