نصیر آباد ، بجلی بحران شدت اختیار کر گیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)نصیرآباد میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا گرڈاسٹیشن سے دو فیڈر مستقل بنیادوں پر بند کردیئے شہری علاقوں کو چھ گھنٹے دیہی علاقوں کو ایک گھنٹے بجلی کی فراہمی سے عوام زمیندار چیخ اٹھے درجنوں ملیں بند ہونے سے سینکڑوں مزدور بے روز گارہونے سے گھروں چولہے بند ہوگئے



ساحلی علاقوں میں حالات خراب کئے جارہے ہیں، ناصر کلمتی کا قتل جمہوری راہ سے ہٹانے کی سازش ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان یو سی چھب کلمتی گوادر کے چیئرمین ناصر کلمتی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خائف ہو کر اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں



بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی کی ویلنٹائن ڈے پر انوکھی پیش کش

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک: اگرچہ ابھی ویلنٹائن ڈے میں کچھ دن باقی ہے لیکن عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف کمپنیوں نے محبت کرنے والوں کے لیے زبردست پیش کش دینے کی مہم شروع کردی ہے تاکہ ان کی توجہ حاصل کر سکیں اور اسی موقع کی نزاکت پر میکڈونلڈ نے محبت کرنے والوں کے لیے ایک انوکھی پیش کش کا اعلان کیا ہے جس میں 2 فروری سے ویلنٹائن ڈے تک جن جوڑوں کی سیلفیز اور ویڈیو میں محبت کی جھلک زیادہ نظر آئے گی انہیں اس محبت بھری تصاویر کے بدلے میں ا ن کی پسندیدہ ڈش پیش بطور کی جائے گی۔



لورالائی،خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی(نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے ضلع لورالائی اور ژوب کے درمیان پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ لورالائی اور ژوب کے درمیان میختر سے بیس



نواب بگٹی کی اہلیہ کی آبائی علاقے میں تدفین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نواب اکبر خان بگٹی کی اہلیہ اور جمہوری وطن پارٹی کے سر براہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی والدہ کی آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں تدفین کردی گئی۔ نواب بگٹی کی اہلیہ طویل علالت کے باعث گزشتہ روز سی ایم ایچ کوئٹہ میں انتقال کر گئی تھی۔



مصر میں داعش کا پولیس اسٹیشن اورفوجی اڈے پر حملہ، فوجیوں سمیت 30 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے صوبے سینا میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تعداد فوجیوں کی ہے جب کہ حملوں میں متعدد افراد بھی زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر راکٹوں اور فوجی اڈے پر بموں سے حملہ کیا جب کہ شدت پسندوں نے متعدد چیک پوسٹوں اور اخبار کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد فوج کی جانب سے مزاحمت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا ۔



ہالینڈ میں مسلح شخص کی نیوز چینل کے لائیو پروگرام میں گھس کر مطالبات منوانے کی کوشش

| وقتِ اشاعت :  


ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کے شہر ہلورسم میں مسلح شخص ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو میں داخل ہوگیا اور مطالبہ کرتا رہا کہ اسے لائیو کوریج دی جائے جب کہ ٹی وی پر مناظر آنے کے بعد فوری طور پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیا۔