کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان کوئی تناؤ نہیں، سرکاری ادارے ہوں یا کوئی اور سب کو چیلنجز کے حل کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ایم کیو ایم کے دوستوں کو اعتماد میں لے کر چلے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ جس طرح پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون کررہی ہے