دہشت و وحشت کی فضا ء پیدا کرنے والے دہشت گرد بلوچستان کے دشمن ہیں،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے آواران بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی شہادت اور 7افراد کے زخمی ہو نے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت و وحشت کی فضا ء پیدا کرنے والے دہشت گرد صوبے کے دشمن ہیں دہشت گرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔



ریکوڈک معاہدے پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے لیا تھا ،فیصلہ کیا تھا معاہدے سے منافع نہیں تو دستخط نہیں کرونگا، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے سے براہ راست 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملک اور بلوچستان کے لئے اعزاز ہے ،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے یہاں کے عوا م کا اعتماد بحال کر کے ملک کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے ،فیصلہ کیاتھا کہ صوبے کو ریکوڈک معاہدے کے منافع سے 25فیصد حصہ نہ تو معاہدے پر دستخط نہیں کرونگا ،سیاسی قیادت اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے سے مشکلات میں کمی ہوئی ، حکومت اور سیاسی جماعتیں بھی مشاورت ،افہام و تفہیم سے فیصلے کریں ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ میر عٍبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے جب وزیراعلیٰ بنا تو معلوم ہوا کہ ریکوڈک معاہدہ تکمیل کے مراحل میں ہے سرکاری افسرا ن کو کچھ بھی علم نہیں تھا پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان انفرادی طور پر سب کچھ دیکھ رہے تھے جبکہ میں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تیاری کریں ہم بلوچستان کا موقف وفاق کے سامنے رکھیں گے۔



کر پشن تر قی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، حکومت و سائل کی کمی کے باعث پبلک سیکڑمیں بہت سے منصو بوں کو عملی جا معہ نہیں پہنا سکتی ، قدوس بزنجو۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ کی دوسری میٹنگ کا انعقاد ہوا وزیراعلیٰ بلوچستان و چیئرمین پی پی پی بورڈ میر عبدالقدوس بزنجو نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون اور بورڈ کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر بورڈ نے اجلاس میں ایجنڈا پر بریفنگ دی اجلاس میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کی مینجمنٹ اور آپریشن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کی منظوری دی گئی اجلاس کو آگاہ کیاگیا کہ محکمہ محنت و افرادی قوت نے خاران میں سٹیٹ آف دی آرٹ، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر قائم کیا ہے۔



نو اب اسلم رئیسانی جمعیت میں شامل ، الیکشن مزید ایک سال آگے لی جانے کا سوچ رہے ہیں ، فضل الرحمن ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے لیکن یہاں مسائل کے انبار اور وسائل کا فقدان ہے ،صوبے کے عوام کو اپنے وسائل پراختیار حاصل نہیں ہے ہمیں اپنی حکومت بنانے کے لئے محنت کرنی پڑیگی، بیرونی قوتیں ہم پر اپنی… Read more »



وزیراعلیٰ کا غیر فعال سکولوں کی فوری فعالیت کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے غیر فعال سکولوں کی فوری فعالیت کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی اس حوالے سے سیکریٹری سیکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو تفصیلی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔



شیخ زاہد ہسپتال میں بچوں کے کینسریونٹ کا افتتاح ،عوام کو بہتر سہولت کی فراہمی ترجیح ہے ،چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبے کے عوام کو معیاری تعلیم اور صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان دونوں شعبوں پر صوبائی حکومت خاص توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے شیخ خلیفہ زید ہسپتال کوئٹہ میں بچوں کے کینسر کے یونٹ کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔



ایران، مظاہرین کا معاشی ہڑتال کا اعلان ،تہران کا حجاب کی پابندی کیلئے بنائی گئ یپولیس ختم کرنیکا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کیخلاف مظاہرے جاری ہیں، ایرانی مظاہرین نے(آج)پیر سے تین روزہ معاشی ہڑتال کی کال دیدی ہے، مظاہرین نے بدھ کو تہران کے آزادی اسکوائر پر ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی مظاہرین نے ہڑتال اور ریلی کی کال سوشل میڈیا پر دی ہے۔ دوسری جانب بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہران یونیورسٹی میں یوم طلبا پر خطاب بھی ہوگا۔ ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے کریک ڈائون میں64بچوں سمیت 470مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ18ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ستمبر کے وسط میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار22سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی جس کے بعد سے ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔



جمعیت میں شمولیت غیر مش وط ہے ، بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا ئے، نو اب اسلم رئیسانی ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وہ7 دسمبر کو جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ، جمعیت میں شمولیت غیر مشروط طور پر ہے ،بلوچستان کے مالی بحران کا حل فنانشل مینجمنٹ میں ہے ، لاپتہ افراد کا معاملہ انسانی المیہ ہے ،… Read more »



بلوچستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈز کا اجراء کیا جا ئے، احسن اقبال۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل بلوچستان کے منصوبوں پر عملدرآمد اور پیشرفت کو تیز کرنے اور صوبے کے وفاق سے متعلق ترقیاتی امور کے جائزے کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلء سطحی اجلاس منعقد ہوا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے موقف کے مطابق منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزراء سید احسان شاہ،انجینئر زمرک خان اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط اور سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے شرکت کی اجلاس میں صوبے کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے مطلوبہ فنڈز کے اجراء، برج فنانسنگ،



بلوچستان مالی بحران، وزیراعظم کی ہدایت پراہم اجلاس مسائل کے حل کی یقین دہانی۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/ اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے مالی مسائل کے دیرپا حل اور این ایف سی شیئر کے بروقت اجراء کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے موقف کے بعد حکومت بلوچستان کو درپیش مالی بحران کے حوالے سے وزارت خزانہ میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا ۔