بلوچستان اسمبلی اجلاس، مانگی ڈیم واقعہ اور مستونگ میں ایف سی پر حملے کیخلاف مذمتی قراردادیںمنظور ،طلبہ پر لاٹھی چارج کی رپورٹ طلب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ضلع زیارت کے علاقے مانگی ڈیم کے قریب لیویز کی گاڑی، 5ستمبر کو مستونگ روڈ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف مذمتی جبکہ ضلع پشین کی یونین کونسل باغ کو تحصیل کا درجہ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی قرارداد یں منظور کرلی گئی۔



بولان میڈیکل کالج کے ٹیسٹ اور طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج کیخلاف احتجاجی دھرنا ،طلباء تنظیموں کا سخت احتجاج کی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بی ایم سی انٹری ٹیسٹ اسٹوڈنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے طلباء رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن طلباء کو تعلیمی اداروں میں ہونا چائیے انہیں مجبور کرکے سڑکوں پر بیٹھا گیا ہے ،گزشتہ روز کوئٹہ میں طلباء پر ہونے والے پولیس تشدد سے قبل بھی صوبے میں بی ایم سی ایکٹ ، آن لائن کلاسز کیخلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر تشدد اور انہیں گرفتار کیا گیا۔



کوئٹہ، انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں اور پولیس تشدد کے خلاف طلباء کا پریس کلب کے سامنے احتجاج جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں اور طلباء پر پولیس تشدد کے خلاف طلباء پریس کلب کے سامنے احتجاج جاری ہے گزشتہ روز پولیس نے آن لائن ٹیسٹ کے خلاف تشد د کیا تھا جس سے کئی طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔



میڈیکل کالجز ٹیسٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے طلبہ پر پولیس کالاٹھی چارج‘ متعددزخمی‘ درجنوں گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: میڈیکل کا لجز میں آن لا ئن ٹیسٹ کے خلا ف احتجاج کرنے والے طلبا ء پر پو لیس کا لا ٹھی چا رج 30سے زائد طلبا ء کو حراست میں لے لیا گیا ، لاٹھی چارج اور تشدد سے متعدد طلباء وطالبات زخمی ہوگئے،وزیرداخلہ نے طلباء پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔بدھ کے روز میڈیکل کا لجز میں آن لا ئن ٹیسٹ کے خلا ف طلباء نے کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔



پولیس کی غنڈہ گردی موجود حکومت کی طلبا ءدشمن پالیسیوں کا تسلسل ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ کوئٹہ میں طلباء پر ہونے والے پولیس کی غنڈہ گردی دراصل موجود حکومت کی طلبا و عوام دشمن پالیسیوں اور رویوں کا تسلسل ہے۔



سردار عطاء اللہ مینگل کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے‘ خلاء صدیوں پر نہیں ہوگا ‘ بلوچستان اسمبلی کا ز برداست خراج عقیدت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلو چستان اسمبلی کے اراکین نے بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ ، بلوچ قومی تحریک کے عظیم رہنماء ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ممتاز قبائلی ، سیاسی اور بزرگ شخصیت سردار عطاء اللہ خان مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک اعلیٰ پایہ کے سیاستدان تھے ان کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے او ریہ خلاء صدیوں تک پر نہیں ہوسکے گا۔



سردار عطاء اللہ مینگل کی سیاست ہی ہمارے لئے وصیت اور نصیحت ہے،سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بلوچ قوم پرست بزرگ رہنماء مرحوم سردارعطاء اللہ خان مینگل کی سیاست ہی ہمارے لئے وصیت اور نصیحت ہے،وہ بلوچستان بالخصوص پاکستان کی سیاست سے مایوس ہوچکے تھے ان کی رائے تھی کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا دم چھلا بن کر سیاست کر سکتے ہیں یا پھر اپنے لئے قبر بنالیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے غیرملکی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔



6 ستمبر کا دن مسلح افواج کی جرائت اور ایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے یوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرائت اور ایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور قوم کے جذبے اور بہادر ی کی یاد دلاتا ہے۔



پی ٹی آئی بلوچستان کے ناراض دوستوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کریں گے، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جتنے بھی ناراض دوست ہیں انہیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کریں گے، پارٹی کا ورکر محسوس کر رہا ہے کہ اسے حکومت میں وہ حصہ نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا جو پارٹی رہنما اور کارکن مخلص اور مشکل وقت میں ساتھ رہے ہیں پارٹی انکے مسائل حل اور تحفظات دور کریگی۔