کیسکو اہلکار کے قتل کیخلاف صوبہ بھر میں کیسکو ملازمین کا ہڑتال

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع گوادر میں کیسکو اہلکار کے قتل کیخلاف صوبہ بھر میں کیسکو ملازمین کی جانب سے آج دفاتر میں ہڑتال اور آل پاکستان ہائیڈروالیکٹرک یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں ، آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی کال پر منگل کو کوئٹہ سمیت صوبے کے



گوادر،شادی کورڈیم منصوبے کے 6ملازمین اغواء کریش پلانٹ تباہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع گوادر اور کیچ کے درمیان شادی کور ڈیم پراجیکٹ کے چھ ملازمین کو گاڑی سمیت ا غواء کرلیا گیا، اغواء کاروں نے ڈیم کے کریش پلانٹ کی مشنری کو بھی تباہ کرکے ایک گاڑی چھین لی اور فرار ہوگئے



بلوچستان کے15 ہائی رسک اضلاع میں پولیو کی تین روزہ مہم آج سے شروع ہوگئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے15 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ خصوصی مہم آج سے شروع ہوگئی ، چار فروری تک جاری رہنے والی مہم میں 11 لاکھ 46 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے حکام محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق خصوصی مہم بلوچستان کے حساس اضلاع میں چلائی جارہی ہے جس میں 3ہزار 7سو 26ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں



نصیرآباد،خان کوٹ:ظالم شوہر نے بیو ی، ساس اور سسر کو قتل کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


جعفر آباد(آزادی نیوز ) بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں ملز م قہر خان نے اپنی بیوی مسماۃ (ص)سمیت تین افراد کو قتل کردیا ،تاہم اسلحہ سمیت گرفتار ۔مقامی پویس آفیسر محمد خان کے مطابق پیر کے روز ملزم قہر خان نے اپنی بیوی ، سسر اورساس کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا



سعودی شہزادے کے لیے چاغی میں نایاب پرندے کے شکار کی اجازت

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: ذرائع کے مطابق ایک سعودی شہزادے بلوچستان کے شہر چاغی میں چند ہفتے پرندوں کا شکار کھیلیں گے، چنانچہ ان کی آمد سے قبل ان کے بازوں کے ساتھ ان کی ایک پارٹی پہلے ہی چاغی پہنچ چکی ہے۔



نصیر آباد ،ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے ایف سی کا کیپٹن سمیت3افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بم اور بارودی سرنگ دھماکوں کے واقعات میں فرنٹیئر کور کے ایک کیپٹن اور اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایک گیس پائپ لائن بھی دھماکے سے تباہ کردی گئی



پسنی، ڈی پی او خضدار کے قافلے پر حملہ دو اہلکار جاں بحق،5اغواء،کیچ سے لاش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +پسنی +کیچ(نامہ نگاران +اسٹاف رپورٹر+خبر رساں ادارے) بلوچستان کے ضلع گوادر میں ساحلی شاہراہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار کے کانوائے پر حملے میں دو اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ نامعلوم مسلح حملہ آور وں نے پانچ پولیس اہلکارو ں کا اسلحہ بھی چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او خضدار اصغر علی اور ان کے رشتہ دار سی ایم ایچ خضدار کے ایک آفیسر اپنے کے ہمراہ خضدار سے گوادر گئے تھے



ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو مستعفی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاہے ۔مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے ڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ ق بلوچستان کے صدر اور صوبائی پارلیمانی لیڈر شیخ جعفر مندوخیل اتحادی جماعت مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر