ذاتی مفاد کیلئے سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں، مقصد ملک کو آگے بڑھانا ہے: وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ طعنے دیے گئے کہ اسٹیبلمنٹ کا آدمی ہوں  لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ ذاتی مفاد کےلیے کبھی سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں مقصد صرف ایک تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں۔



گوادر ائیر پورٹ کومیر غوث بخش بزنجو کے نام سے منسوب کیا جائے،ڈاکٹرمالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے قومی اسمبلی کے اس قراداد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فیروز خان نون کے نام سے منسوب کرنے کا ذکر کیاگیاہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی اس قرارداد کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے۔



پاک چائنا گوادر یونیورسٹی کا قیام لاہورمیں، قومی اسمبلی نے بل پاس کرلیا،بی این پی سمیت دیگر حکومتی اتحادیوں کی خاموشی،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سمیت دیگر شخصیات کی بل کی مخالفت

| وقتِ اشاعت :  


قومی اسمبلی نے 24 جامعات کے قیام کا بِل پاس کیا ہے ان میں ایک پاک چائنا گوادر یونیورسٹی بھی شامل ہے اور اس یونیورسٹی کا نام اس وقت سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث ہے۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چائنا گوادر یونیورسٹی گوادر میں ہی قائم کی جائے یہ وہاں کے طلبا کا حق ہے۔



حکومت پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبہ بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیحکومت اور تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں سے ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے ہدف تک پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پولیو سے پاک بنانے کے عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔



انٹر نیشنل پار لیمنٹرنیزکا نگریس ہیڈ کوارٹر کا قیام بڑی پیشرفت ہے، صا د ق سنجرانی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد،:  انٹر نیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس (IPC) کے مستقل ہیڈ کوارٹر کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر کا قیام ہمارے مشترکہ ویژن کا عکاس ہے اس اہم سنگ میل کے لئے میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی حمایت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔



وزیراعلیٰ بلوچستان کا یوم عاشورکے جلوسوں کی بخیروبخوبی اختتام پذیرپراظہاراطمینان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے بخیر و خوبی انعقاد و اختتام پر اظہار اطمینان کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی پر سیکیورٹی اداروں کو شاباش دی ہے۔



باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، مقامی امیر سمیت 40 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہوا۔ کنونشن میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔