
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان و چیئرمین گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے 26ویں اجلاس جی ڈی اے کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اہم نوعیت کے ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت،گوادر کے عوام کو شادی کور اور سوڈ ڈیم سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی،گوادر اولڈ ٹاؤن کی بحالی، پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال کا منصوبہ، گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان پیکیج ون پر عملدرآمد،5 ایم جی ڈی ریورس آسموسس سی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ، سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن اور گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی پی پی اتھارٹیز کے ساتھ کوارڈینیشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔