گوادر: ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہو جائیگی، جس سے علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے ،موجود حکومت بلوچستان کے ساحلی علاقوں و گوادر شہر کی ترقی اور اسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے میں سنجیدہ ہے،تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے بدھ کے روز ڈی سی آفس گوادر کے کمیٹی روم میں “گوادر میں ترقیاتی منصوبوں” کے حوالے سے ایک اعلی! سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری پاور ڈویڑن،وفاقی سیکرٹری ایم او ایم اے ، وفاقی سیکرٹری وزارت صحت ،ایڈیشنل سیکرٹری پی ایم او،چیئرمین GPA،سیکرٹر ی آبپاشی، سیکٹری انرجی،سیکٹری انڈسٹریز،وی سی یونیورسٹی آف گوادر ، سیکرٹری پی ایچ ای ،کمشنر مکران ،ڈی سی گوادر، ڈی جی بی سی ڈی اے، ڈی جی فشریز، ڈی جی جی ڈی اے،سی ای او کیسکو،ایم ڈی این ٹی ڈی ،پی ڈی این جی آئی اے،ڈی ایس ریلوے نے شرکت کی ۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اور بارکھان واقعہ میں بازیاب خاتون گراں ناز کو کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 12کی عدالت میں پیش کردیاگیا،دونوں نے واقعہ کے حوالے سے اپنے بیانات قلمبند کرادئیے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق دھماکہ سرکی کلاں ڈبل روڈ کے قریب مولوی عبدالعزیز کے گھر میں مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کے بعدکوئٹہ واپس آ رہے تھے، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے ملک عبدالولی کاکڑ سے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا. اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان، بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان،
کوئٹہ: بلوچستان کے سلگتے مسائل اور ان کے حل کے روڈ میپ کے لیے 9 مارچ کو قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس نو مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے طلب کر لیا گیاہیں اجلاس اسپیکر قومی اسمبلچیئرمین کمیٹی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہو گا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ توانائی، معدنیات، ریونیو، گیس و تیل کے اداروں اور محکموں کے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کا ہر طبقہ فکر دو دہائیوں سے جن مشکلات حالات سے دوچار ہیں زراعت، گلہ بانی سمیت ہر طبقہ فکر معاشی طور پر مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین کے آئی سی بی سی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری ہوچکی۔ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ… Read more »
کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زمینداروں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے جو احتجاج کیا اس مسئلے پر میں کئی مرتبہ وفاقی حکومت سے ملاقاتیں کرچکا ہوں یقین دہانیاں کرانے کے باوجود مسلۂ تاحال بجلی کا جوں کا توں ہے بجلی کی اس طرح لوڈ شیڈنگ کرنے سے بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایسے لگتاہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، اب کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو میں کیا کروں؟