آصف زرداری اور سردار اختر مینگل سنجیدہ سیاستدان اور محب وطن ہیں،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ; وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بحیثیت ایک سیاسی ورکر میں نے یہ چیز دیکھی اور محسوس کی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سردار اختر جان مینگل میچور سیاستدان اور محب وطن ہیں سردار اختر جان مینگل کو صوبے کے ساتھ ساتھ مرکز کی بھی سیاست کرنی چاہئے۔ صوبے کی تمام قوم پرست مذہبی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ وہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ یہ صوبے کے روشن مستقبل اور عوام کے بہتر مفاد میں ہے جہاں انہیں اس حوالے سے کوئی حکومتی خامی یا کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ حکومت کو گائیڈ کریں حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔



وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچ ثقافتی دن پر ملک صوبے اور دنیا بھر میں بسنے والے بلوچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ;  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچ ثقافتی دن پر ملک صوبے اور دنیا بھر میں بسنے والے بلوچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچ قوم اپنی منفرد روایتوں کی امین ہے بلوچی ثقافت، طرز زندگی بودوباش، پہناوا اور پکوان بلوچ کلچر کو نمایاں اور منفرد بناتا ہے۔



خیبر پختونخوا اور پنجاب میں 90 روز میں عام انتخابات کرانے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


چیف جسٹس عمر عطا بندیال نےگزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،  سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے، فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے  اور  جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس منصورعلی شاہ کے اختلافی نوٹ 2 صفحات پر مشتمل ہیں۔



قائد اعظم یونیورسٹی طلبا تصادم، محسن داوڑ کا سردار اختر جان مینگل سے رابطہ

| وقتِ اشاعت :  


سلام آباد/ کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ قائد اعظم یونیورسٹی میں بلوچ اور پشتون طلبا کے درمیان صلح کیلئے متحرک ہو گئے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ دونوں رہنماں کا بلوچ پشتون اتحاد برقرار رکھنے پر زور۔ اس سلسلے میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے قائد اعظم یونیورسٹی میں پیش آنے والے ناخوش گوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔



غریب اور محنت کشوں کو مارنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں کوئلہ کانکنوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے 4 کانکنوں کے جاں بحق اور تین کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



اقدام قتل اور توشہ خانہ کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کیلئے عمران خان کی درخواست مسترد

| وقتِ اشاعت :  


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اقدام قتل اور توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سابق ویراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عدالت کے مقام کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کردی۔



ایران،گوادر پاور ٹرانسمیشن سے بجلی مسائل حل اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں ضلع گوادر کے انتظامی ڈھانچے،تاریخی اہمیت اور وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گء جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں کمشنر مکران سید فصیل احمد آغا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی،چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ سمیت دیگر صوبائی حکام نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی اور گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو آگاہ کیا ۔



بارکھان میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


پولیس کے مطابق اتوار 26 فروری کو بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق، جب کہ 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



لاپتہ افراد بارے رویہ نہیں بدلہ تو حکومت چھوڑدیں گے، بی این پی۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان میں لاپتہ افراد سمیت دیگر مسائل پر توجہ نہیں دی رہی ہیں، اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو بی این پی سینٹر ل کمیٹی کا اجلاس بلا کر وفاقی حکومت سے نکلنے اور بلوچستان حکومت کو ہٹانے کی تحریک لانے میں دیر نہیں کریگی،عام انتخابات میں تاخیر کی حمایت نہیں کرتے بی این پی کا موقف ہے کہ انتخابات آئین میں متعین کردہ وقت پر ہونے چاہیئں۔