
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا،مشتعل کارکنوں نے پولیس سے جھڑپوں اور جلا ؤگھیرا کا سلسلہ جاری رکھا،شادمان میں پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولا گیا، توڑ پھوڑ کے ساتھ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔